تحریک لبیک مارچ،رکاوٹیں ایک بار پھر ختم،شرکا آگے بڑھنا شروع، شیلنگ سے ایک زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے شرکاء پولیس کی جانب سے شیلنگ کے بعد ایم اے او کالج سے آگے نکلنا شروع ہو گئے ہیں
پولیس کی جانب سے شیلنگ میں کمی آئی تو شرکاء نے آگے کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ہے، اطلاعات کے مطابق پولیس کی شیلنگ سے ایک کارکن زخمی ہوا ہے جبکہ متعدد افراد بے ہوش بھی ہوئے ہیں، لبیک کی شوریٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کارکنان پر امن رہیں،دوسری جانب کل ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ،رات گئے ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر تحریک لبیک کے خلاف ٹارگڈ آپریشن کیا جائے گا،
قبل ازیں تحریک لبیک مارچ کے شرکاء ایم اے او کالج پہنچے تو ایم اے او کالج تک پولیس موجود نہیں تھی تا ہم ایم اے او کالج چوک پر پولیس اور بھاری نفری موجود تھی، ایم اے او کالج کے قریب پولیس اور شرکاء میں مذاکرات ہوئے تا ہم کامیابی نہیں ہوئی ، رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود ہے، مذاکرات میں ڈی سی لاہور بھی شامل ہے، لبیک مارچ کے شرکاء اس وقت ایم اے او کالج کے قریب موجود ہیں، ایم اے او سے پہلے پولیس نے کسی مقام پر نہین روکا بلکہ پولیس موجود ہی نہیں تھی، شرکا کینٹینر اٹھا کر سائیڈ پر کرتے گئے اور قافلہ چلتا گیا،
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1451540148609486853
اب ایم اے اوکالج پر تصادم شروع ہو گیا ہے مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹائیں تو پولیس نے شیلنگ شروع کر دی، نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی کے مطابق پولیس شیلنگ کے بعد پیچھے کو ہٹتی جا رہی ہے ، مظاہرین نے آگے بڑھنے کی کوشش کی، لیکن روک دیا گیا ،باغی ٹی وی کے نمائندہ کے مطابق تحریک لبیک مارچ کے شرکاء کی تعداد ہزاروں میں ہے، شام ہوتے ہی شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، چوبرجی چوک سے ایم اے او کالج تک سڑک کی دونوں سائیڈوں پر شرکاء موجود ہیں، پولیس کی جانب سے ایم اے او کالج کے قریب شرکاء پر شیل فائر کئے گئے تا ہم شرکاء کے جذبے میں کمی نہ آئی اور شرکاء آگے بڑھتے رہے ،تا ہم ایم اے او کالج کے قریب حکومت نے لبیک مارچ کے شرکاء کو گھیر لیا حکومت کی جانب سے زبردست شیلنگ سے شرکاء مارچ کی حالت غیر ہوگئی ،پولیس کی بھاری نفری ایم اے او کالج کے قریب موجود ہے، اسکے بعد رینجرز بھی موجود ہے
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1451544735521382401
باغی ٹی وی کے رپورٹر کے مطابق پولیس نے حکمت عملی سے کام لیا اور یتیم خانہ چوک سے لے کر ایم اے او کالج تک لبیک مارچ کے شرکاء کو کہیں نہیں روکا، گزشتہ شب پنجاب حکومت کے اعلیٰ عہدیداران اور پولیس کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ مارچ کے شرکاء کو ایسی جگہ پر روکا جائے جہاں سے انکی گرفتاریاں کی جا سکیں اور متبادل راستہ کسی کو نہ مل سکے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مارچ کے شرکاء کو ایم اے او کالج تک آنے دیا جائے اور ایم اے او کالج سے روکا جائے ، اب ایم اے او کالج پر صورتحال یہ ہے کہ سامنے والی سائیڈ پر پولیس کی بھاری نفری ہے، ایم اے او کالج سے چوبرجی تک مارچ کے شرکاء ہیں اور چوبرجی والی سائیڈ پر بھی پولیس کی بھاری نفری ہے، ایم اے او کالج سے ساندہ کی طر ف جانے والی روڈ کو بند کیا گیا ہے، جین مندر کی جانب جانے والی روڈ بھی بند ہے، اب لیبک مارچ کے شرکاء ایم اے او کالج سے چوبرجی کے درمیان ہیں اور دونوں سائیڈوں پر پولیس ہے، تمام چھوٹے راستے پولیس نے پہلے ہی بند کر دئئے تھے، پولیس نے اس مقام پر دونوں اطراف ایم اے او کالج، چوبرجی چوک سے شلنگ کی، اب اندھیرا بھی ہو چکا ہے ، شرکاء نعرے لگا رہے ہیں تا ہم متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے تحریک لبیک کی قیادت اس وقت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے
نمائندہ باغی ٹی وی کے مطابق لبیک مارچ کے شرکاء میں سے ایک شخص نے کینٹینر پولیس پر چڑھانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا،
تحریک لبیک کا مارچ سیکرٹریٹ ناصر باغ پھر داتا دربار پہنچے گا، درتا دربار پر لبیک کی شوری کے اراکین حاضری دیں گے، اسکے بعد مارچ براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا، باغی ٹی وی کے رپورٹر محمد اسامہ کے مطابق مارچ پر امن ہے، ابھی تک حکومت کی جانب سے مارچ کا راستہ نہیں روکا گیا ، نہ ہی مرکزی مارچ سے کوئی گرفتاری ہوئی ہے، داتا دربار پر حاضری کے بعد مارچ جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا راستے میں مختلف شہروں میں لبیک کے قائدین خطاب کریں گے، یتیم خانہ چوک سے مارچ کی روانگی کے وقت گھروں کی چھتوں پر خواتین بھی موجود تھیں جنہوں نے مارچ کے شرکاء پر گل پاشی کی،کارکنان لبیک لبیک کے پرجوش نعرے لگا رہے ہیں، تحریک لبیک مارچ میں شرکاء نے آنسو گیس سے بچاؤ کے لئے فیس ماسک پہن رکھے ہیں،مارچ کی سیکورٹی تحریک لبیک کے رضاکاروں کے پاس ہی ہے
تحریک لبیک کے رضا کاروں نے سڑک پر حکومت کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹ کینیٹر کو سائیڈ پر کر دیا، کینٹینر کے ٹائروں سے ہوا نکالی گئی تھی تا ہم شرکا نے دھکے دے کر کینٹر سائڈ پر کرنے کے بعد راستہ کھول دیا، اب مارچ ملتان روڈ پر ہی موجود ہے اور اسکی پہلی منزل داتا دربار ہے
دوسری جانب لاہور کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق لاہور میں ممکنہ طور پر آج مختلف علاقوں میں کرفیو لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے،لاہور کے گریڈ سٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس دوران لاہور بھر میں بجلی بند رہے گی.بیشتر علاقوں کی فون سروس بند رہے گی. لاہور بھر میں کیبل کو معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.
تحریکِ لبیک کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے، فرانسیسی سفیر کو بے دخل کیا جائے اور لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کیا جائے ،اگر حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو اپنا آئینی حق استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کی تو ملک میں سنگین صورتحال کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی
دوسری جانب راولپنڈی لیاقت باغ چوک میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہیں . اٹک، قصور سمیت دیگر اضلاع سے بھی تحریک لبیک کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے
واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا
سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں آ گئے
کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟
فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش
فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟
کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان
کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا
کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا
کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس
کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس
سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی
بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ
تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے
تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور
تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری