کرونا سے نمٹنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف نے ایسا کام کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی پارلیمانی جماعتوں کی کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارلیمانی کمیٹی کے پہلے ہی اجلاس میں بائیکاٹ کر دیا ،شہباز شریف نے وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر کے چلے جانے کے بعد احتجاجا کانفرنس سے واک آؤٹ کر دیا اور کہا کہ جب تک وزیر اعظم موجود نہیں رہیں گے وہ بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس چیلنج کے خلاف مل کر پالیسی بنانی ہے، پہلے ہی اجلاس میں آپ نے واک آوَٹ کردیا، قوم کو کیا پیغام گیا،شہبازشریف کا اجلاس سے واک آوَٹ سمجھ سے بالاتر ہے،ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں شہبازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کریں، اور اجلاس میں واپس آئیں.
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمانی لیڈر تجاویز دیں ، بطور قوم ہم کرونا کے خلاف جنگ جیتیں گے
وزیراعظم عمران ٌخان کی ہدایت پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرونا سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی تھی جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،پنجاب میں آج پھر ایک ہلاکت ہوئی ہے، ایک کل لاہور میں ہوئی تھی، کے پی میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے
مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، پنجاب میں دوسرا روز ہے، تمام مارکیٹیش، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے سروس معطل ہے,
صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے