باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چترال میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم دوسروں پر رعب ڈالنا جانتے ہیں مگر کسی کا رعب قبول کرنا نہیں ایسے ماؤں کے گود میں پلے ہیں کہ وہاں خوف کی ہوا تک ہمیں نہیں پہنچی ہے،مجھے پھانسی کی سزا سنائی جائے تب بھی میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ہمارے سامنے پھنے خان بن کر رعب کی زبان استعمال مت کرو

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دھمکیاں مت دو، عرب کی زبان مت استعمال کرو، بہت ہو گیا، مزید ہم ناجائز بالا دستی کو قبول نہیں کر سکتے، ہم نے ملک کو انارکی سے بچایا ہے، ہم نے وطن عزیز کو خونریزی سے بچایا، ہم نےقومی یکجہتی کا درس دیا،پھر ایسے حالات پیدا کر دیئے جاتے ہیں، کون ذمہ دار ہے اسکا،کیا وجہ ہے کہ قانون موجود ہے ،آئین موجود ہے، کوئی شخص قانون ہاتھ میں لیتا ہے.فرض ہے کہ ریاست حرکت میں آئے اور اس ہاتھ کو توڑے لیکن یہاں پر ایک فرقے کے مقابلے میں دوسرے فرقے کو لاکر کھڑا کر دیا جاتا ہے، فرقوں کو لڑاؤ اور حکومت کرو، یہ فرعون کی طرز حکمرانی ہے،فرعون نے تسلط اختیار کیا تو زمین والوں‌ کو لڑایا، ایسا انگریز نے بھی کیا، ہماری تحریک اس طرز حکمرانی کا خاتمہ ہے، ہم آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں.

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں احتساب سے ڈرایا جارہا ھے۔انشاءاللہ ہم آپ کا احتساب کرینگے۔دھاندلیوں کی پیداوار حکومت آئین پاکستان کے تحفظ میں ناکام ہوئی ہے،امن چاہتے ہیں ہمیں دبایا نہیں جا سکتا،کسی سے دبنے والے نہیں،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عجیب صورتحال پیدا ہو گئی ہے، بڑی جرت کے ساتھ ناموس رسالت پر حملہ کردو، عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کر دو، ریاست خاموش اور پھر دنیا میں جا کر کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں مسائل ہیں، شہریت دو، باہر کی پناہ حاصل کرنے کی سہولت ہمارے حکمران مہیا کرتے ہیں، کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں ایک شخص نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں بازاری زبان استعمال کی، مجال ہے کسی نے کچھ کہا ہو۔ ایف آئی آر درج ہو چکا لیکن اسکو راستہ دے کر برطانیہ پہنچایا گیا، ایسی صورتحال میں آپ بتائیں، انکے بڑے کہتے ہیں کہ ہم نے اس کی تقریر پر پابندی لگائی تھی ، اجازت کس نے دی،

پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا

پشاور میں جے یو آئی کی تاریخی کانفرنس، عوام کا جم غفیر،مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب

Shares: