مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مساج سنٹر پر چھاپہ مارکر 6لڑکیوں اور 7لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ غالب مارکیٹ کی حدودمیں صدیق ٹریڈسنٹر میں واقع مساج سنٹر پر پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران حرام کاری کی نیت سے آئے ہوئے 6لڑکیوں ثانیہ بشیر ، سونیا اشرف ،ندا عبدالرئوف ،کومل علی،شاہدہ نواز،نمرہ شہباز اور 7لڑکوں فرحان مجید،رمضان حنیف،سبحان علی شاہ،غلام قمر،شیرازاللہ رکھا،عبدالاحد،حسن اسداللہ کو حراست میں لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ مقصوداحمدکواطلاع ملی کہ صدیق ٹریڈسنٹرمیں والٹن کی رہائشی زنیرہ نامی خاتون مساج سنٹرکی آڑمیں قحبہ خانہ چلا رہی ہے،
جس پر مخبرکی اطلاع پرچھاپہ مارٹیم بھیجی گئی،جنہوں نے موقع پرپہنچ کرحرام کاری کی تیاری میں مصروف چھ لڑکیوں اورسات لڑکوں کوگرفتارکرلیا،مساج سنٹرکی مالکہ کے قبضے سے مبلغ 15500روپے نقدی قبضے میں لے لئے ،پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد تمام زیر حراست مرد و خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ منتقل کردیا۔مزیدتفتیش کے لئے تفتیشی افسر اے ایس آئی رانا محمدناصر کے حوالے کردیا گیا،انچارج انویسٹی گیشن مقصوداحمدکا کہنا ہے کہ مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کے دھندے کو فروغ دیا جارہا تھا جس کا خا تمہ کرنے کیلئے ایکشن لیا گیا ، انہوں نے کہا ہے کہ مسا ج سنٹر ز کی آڑ میں غیر قانو نی اور غیر اخلاقی حرکا ت کی ہر سطح پر رو ک تھا م کر یں گے۔
قبل ازیں نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش حوالات میں بند کر دیا گیا، ایس پی رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا،سی سی پی او لاہور کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزم حوالات میں بند کر دیا گیا ،شعیب نامی اوباش نے کام پر جاتی لڑکی کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی، لڑکی کے انکار ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی، ملزم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور مسلسل ہراساں کرتا رہا، ون فائیو کی کال پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا گیا، خواتین و بچوں کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں،
@MumtaazAwan
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی
88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار
لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ
13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار