12 سالہ لڑکی کا زبردستی نکاح کرانے والا دولہا اور لڑکی کا والد رخصتی سے پہلے گرفتار

0
66

نوشہرہ پولیس نے 12 سالہ لڑکی کو ڈرا دھمکا کر زبردستی نکاح کرانے والا دولہا اور لڑکی کا والد رخصتی سے پہلے گرفتار کر لیا۔نکاح خواں اور گواہوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کہ رسالپور کے علاقے میں 12 سالہ لڑکی کا زبردستی نکاح کراکر رخصتی کی تیاری کی جا رہی کا نوٹس لے کر فوری طور پر بلال احمد اے ایس پی کینٹ کہ سربراہی میں عمران خان ایس ایچ او رسالپور پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر بچی کی بحفاظت بازیابی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا ۔تفتیشی ٹیم نے علاقے سے معلومات حاصل کی ۔

بچی کی شناخت (س) عمر 12 سال کے نام سے ہوئی جسکا نکاح خالد عمر 40 سال سے بچی کے والد کی مدد سے ڈرا دھمکا کر پڑھایا گیا۔بچی کو حفاظت فراہم کرکے دولہا خالد ولد اسلام الدین اور بچی کا والد بنی امین ولد محمد امین ساکنان زنڈو بانڈہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ بچی کی کل رخصتی مقرر کی گئی تھی۔بچی کا زبردستی نکاح پڑھوانے اور بچی اور اسکی ماں کو خاموش رہنے کیلئے جان سے مارنے کی دھمکی میں بچی کا والد برابر کا شریک تھا ملزمان کے قبضے سے 01 عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کر لی گئی۔ دیگر ملزمان نکاح خواں اور گواہان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔بچی کا زبردستی نکاح کرنے والوں کو عدالت سے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی ۔

قبل ازیں سندھ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں اور کمسن بچی زمیندار کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی، پولیس نے مکلی کنبھار محلے میں پہنچ کر کمسن بچی سے نکاح کرنے والے دلہا کو گرفتار کرلیا 50 سالہ زمیندار اس سے پہلے پانچ بیویوں کو طلاق دے چکا ہے، زمیندار کا 12 سال کی لڑکی سے بھی زبردستی نکاح کرایا گیا تھا۔
نکاح اور رخصتی کے بعد لڑکی کے انکار کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زمیندار کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے۔

قبل ازیں پنجاب کے شہر ملتان بستی خداداد میں کم عمربچیوں سے زبردستی شادی کا واقعہ پیش آیا ہے، 10 سالہ اور 12 سالہ بچیوں کی شادی کی اطلاع پر پولیس ایکشن میں آئی. پولیس کے مطابق فیصل کا فائزہ سے،احسن کاطیبہ کےساتھ گزشتہ روزنکاح ہواتھا،45 سالہ فیصل کا10سالہ فائزہ سےنکاح ہواتھا،37سالہ احسن کا12سالہ طیبہ سےنکاح ہواتھا،لڑکےاورلڑکیاں آپس میں ماموں زادہیں،پولیس کے مطابق احسن کوگرفتارکرلیا گیا ہے

واضح رہے کہ پنجاب میں 18 سال سے کم عمر لڑکا اور لڑکی بچے تصور کیے جائیں گے، محکمہ قانون پنجاب نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو کم عمر بچوں کی شادیوں کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

ترمیم کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی، 18 سال سے کم عمر شادی کرنے کو زبردستی تصور کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، حتمی منظوری کے لئے سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی.

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو وائرل

جانور بھی غیر محفوظ، پنجاب میں کتیا کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج

شادی شدہ خاتون سے تعلق کیوں رکھا،نوجوان کو گندگی پلانے کی ویڈیو وائرل

Leave a reply