قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا
وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی ہے

وزیراعظم نے کہا خط پر نیشنل سیکیورٹی کے قانون لاگو ہوتے ہیں وزیراعظم نے صحافیوں کو خط دکھایا نہیں خط اسد عمر کے پاس تھا وزیراعظم نے صحافیوں کو خط کے مندرجات بتائے,وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ خط سے متعلق پارلیمنٹ میں ان کیمرا بریفنگ ہوگی،روس جانے سے پہلے حکام سے تفصیلی بریفنگ لی خط عسکری حکام سے شیئر کیاجاچکا ہے ،مراسلہ ہمارے اپنے سفیر کی طرف سے لکھا گیا ہے، وزیراعظم نے بریفنگ کے دوران کہا ملک کا نام نہیں بتاسکتے

خط میں کہا گیا ہے کہ اس ملک کی قیادت کا خیال ہے کہ وزیراعظم ذاتی فیصلے کررہے ہیں اس ملک کی قیادت کے خیال میں خارجہ پالیسی کے فیصلوں میں ریاستی ادارے شامل نہیں خط میں وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا وزیراعظم نے کہا خط میں جو زبان استعمال کی گئی وہ بتا نہیں سکتے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی معاملات ہوتے تو خط سب کے سامنے رکھ دیتے،ہم چاہتے تو خط میں جو کچھ بھی شامل تھا سب میڈیا کے سامنے رکھتے، خط میں بہت سخت اور جارہانہ زبان استعمال کی گئی بیرون ملک دوروں پر ہم سب ایک پیج پر ہیں 80فیصد چانس ہیں کہ کامیابی ہماری ہوگی اس ملک کے حکام نے کہا پاکستان سے خارجہ تعلقات تحریک عدم اعتماد سے مشروط ہیں خط میں کہا گیا عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو پاکستان کے مسائل کم ہوجائیں گے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور ایک کھلاڑی آخری گیند تک مقابلہ کرنا آتاہے،اسد عمر نے صحافیوں سے کہا ہم چاہیں تو اپوزیشن کو تباہ کرسکتے ہیں

دوسری جانب وزیراعظم کا قوم سے خطاب ملتوی کر دیا گیا ہے،سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب موخر، وزیراعظم کا خطاب کچھ مصروفیات کی وجہ سے موخر کیا گیا وزیراعظم عمران خان کا کوئی خطاب ریکارڈ نہیں کیا گیا حکومت جا نہیں رہی پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہی ہے،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو پریڈ گراونڈ کے جلسے میں ایک خط لہرایا تھا جس کےبارے میں تفصیلات نہیں بتائی تھیں اور کہا تھا کہ یہ دھمکی آمیز خط ہے، آف دی ریکارڈ دکھا سکتا ہوں، ہمیں پتہ ہے باہر سے کن کن جگہوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، لکھ کر ہمیں دھمکی دی گئی ہے، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس جو خط ہے وہ ثبوت ہے۔اس کے بعد وزیراعظم نے خط لہرا کر عوام کو دکھایا پھر جیب میں ڈال لیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھاکہ خط چیف جسٹس کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہیں، مقصد خط کی حقیقت آشکار کرنا ہے دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں سات مارچ کو جیسے ہی خط ملا، مراسلے میں لکھا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی اور عمران خان وزیراعظم برقرار رہے تو خوفناک نتائج آسکتے ہیں

 باسط بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے خط کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے

تیاررہیں، عمران خان کو جو خط آیا وہ میں بتاؤں گی،مریم نواز کا بڑا اعلان

غریدہ فاروقی وزیراعظم کو بھجوایا گیا خط سامنے لے آئیں

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا مالہی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط میں تحریک عدم اعتماد کا بھی ذکر ہے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا ملک کی عسکری قیادت اور وزارت خارجہ کو علم ہے مختلف ممالک سے نازک قسم کے معاملات ہیں اس لیے نام نہیں لے سکتے ہیں۔

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

Comments are closed.