اپوزیشن کا ایک اور سرپرائیز،پرویز الہیٰ کیخلاف بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

اپوزیشن کا ایک اور سرپرائیز،پرویز الہیٰ کیخلاف بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے سرپرائز سامنے آنے لگے

اپوزیشن نے وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد اب سپیکر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، متحدہ اپوزیشن نے اس حوالہ سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے حمزہ شہباز سرگرم ہو گئے ہیں، حمزہ شہباز نے پارلیمانی رہنماؤں کو طلب کر لیا ہے اور تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، حمزہ شہباز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسودہ تیار ہوتے ہی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے گی

ن لیگ نے تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو کو آج شام تک لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی، مسلم لیگ ن آئندہ ایک سے 2 دن میں پارلیمانی اجلاس بلوائے گی اجلاس میں نئے وزیراعلی ٰپنجاب کے نام کے حوالے سے مشاورت ہو گی، اجلاس میں اتحادیوں کے جانب سے تجویز کئے گئے ناموں پر مشاورت کی جائے گی،اجلاس کی صدارت پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کرینگے، اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہو گا ان سے شہباز شریف اور نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا

عثمان بزدار کے استعفیٰ کے بعد تحریک انصاف نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے، اپوزیشن اپنا امیدوار لائے گی، تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے پرویز الہیٰ کی بجائے اپوزیشن کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے، ترجمان علیم خان کا کہنا تھا کہ اگر تبدیلی پرویز الہیٰ کے‌ ذریعے لانی تھی تو پھر پی ٹی آئی بنانے کی کیا ضرورت تھی ، عثمان بزدار گزشتہ روز اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کودے چکے ہیں، آج انکے استعفیٰ کی منظوری کا امکان ہے

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں،پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ممبران کو سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں،اراکین کا سیٹ سے ہاتھ دھونا اندھے کنویں میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہو گا،علیم خان اور ترین گروپ کا واحد مطالبہ عثمان بزدار کی تبدیلی رہا ہے پرویز الہٰی پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں گے،اپوزیشن جان لے، پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی

واضح رہے کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا ہے اور انکی جگہ پرویز الہی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں، عدم اعتماد کی تحریک بزاد کے خلاف جمع ہونے کے بعد بزدار سے استعفیٰ لیا گیا، وزیراعطم عمران خان اپنی کرسی بچانا چاہتے تھے اسلئے پنجاب سے قربانی دی تا ہم اب اپوزیشن اتحاد کی اکثریت ہو چکی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد بھی کامیاب ہو جائے گی، عمران خان اپنی کرسی نہیں بچا پائیں گی، بزدار کی قربانی بھی رائیگاں جائے گی،

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

غیر ملکی سرمایہ والی اپوزیشن کو کوئی معاف نہیں کرے گا،شیخ رشید

48 گھنٹے اہم،شیخ رشید نے پھر بڑا دعویٰ کر دیا

Comments are closed.