سحری کے وقت وارداتیں : شہری زیورات اور نقدی سے محروم:اچانک اضافہ عوام الناس پریشان

0
48

کراچی : شہر قائد میں اچانک جرائم میں اضافہ ہوگیا ،ادھر ڈاکوؤں نے سحری کے اوقات میں وارداتیں کرنے کا وطیرہ بنا لیا،لوگ خوفزدہ ہیں اور اب تو سحری کی تیاریوں اور نیند میں ڈوبے شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، ڈیفنس فیز ٹو میں چار مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر 32 لاکھ سے زائد کی واردات کر ڈالی۔

پولیس نے بتایا چار مسلح ملزمان نے سحری کے وقت واردات کی اور اسلحے کے زور پر 25 تولہ سونا چھینا جبکہ یافتہ پستول اور 30 ہزار کیش بھی لوٹا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ایک واقعے میں سحری کے وقت گھر کے باہر بیٹھے تین نوجوان مسلح ملزمان کے ہاتھوں لٹ گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں نوجوانوں کو گلی میں کرسی لگا کر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلی کی دوسری جانب سے دوملزمان موٹرسائیکل پر آئے پیچھے بیٹھے ملزم نے اترتے ہی پستول چیمبر کردی، ایک نوجوان نے گھبرا کر دونوں ہاتھ اوپر کردیے۔ملزمان نے اطمینان سے تینوں کی مکمل جامع تلاشی لی اور آرام سے موبائل اور کیش لوٹا اور دوسری جانب فرار ہوگئے۔

Leave a reply