مزید دیکھیں

مقبول

ایزی پیسہ کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا نو سر باز جوڑا گرفتار

سوات :- 3 روز قبل تھانہ خوازہ خیلہ میں...

پی اے سی نے دو ماہ میں 118 ارب 53 کروڑ کی ریکوری کی

اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی جانب...

ہمارے اعتراضات کو تسلیم کریں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو...

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں چین کے سفیر وانگ یو کا کہنا ہے کہ اب افغانستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہو گا

چینی سفیر وانگ یو کا کہنا تھا کہ کرونا نے افغانستان اور چین کے مابین تجارت کو نقصان پہنچایا، اب امید ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھے گی،افغانستان چین کا ایک اہم پڑوسی ہے اور افغانستان میں چینی سفارت خانے نے ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی ہیں۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان کرونا کی وجہ سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات متاثر ہوئے ہیں تا ہم اب امید ہے کہ بہتری ہو گی

چینی سفیر وانگ یو کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نے ایئر کوریڈور کے ذریعے مختصر عرصے میں چین کو 3،000 ٹن سے زیادہ مونگ پھلی برآمد کی ہے ، جس کی قیمت 5 ملین سے زائد ہے ، جب سے افغانستان میں کورونا کی وبا پھیلی ہے ، چین افغانستان کو آکسیجن جنریٹرز ، کووڈو کٹس اور کورونا ویکسین فراہم کر رہا ہے۔ چین اب افغانستان میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے کام کرے گا افغانستان نے ون بیلٹ اور ون روڈ منصوبے کے ابتدائی فوائد حاصل کیے ہیں۔

وانگ یو کے مطابق ، افغان کئی جنگوں سے گزر چکے ہیں اوراب امن کی بہت زیادہ امیدیں ہیں۔ چین افغانستان کی قومی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan