افغانستان میں کتنے نیٹو فوجیوں میں‌ ہوئی کرونا کی تشخیص؟

0
61

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہے

افغانستان میں نیٹو کے 4 فوجیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے افغانستان میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہو چکی ہے،افغانستان میں نیٹو کے فوجیوں کی آمد پر ان کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 میں کرونا کی تشخیص کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

افغانستان میں نیٹو کے 7 فوجیوں میں اب تک کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، افغانستان کے صوبہ بلخ میں ایک شہری کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکا ہے،افغان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے افراد میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو کم از کم 30 لاکھ افغانی کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں،

ترک میڈیا کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے باعث ایک چھ سالہ بچہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا ہے، ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 122 افراد چل بسے ہیں جبکہ ملک میں مرنے والوں کی تعداد 1934 ہو گئی ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران چین میں7، امریکا میں 29، سپین میں 385، جرمنی میں 9، سوئٹزر لینڈ میں 2، جنوبی کوریا میں 9، ہالینڈ میں 63، آسٹریا میں 4، بلجیم میں 34، ناروے میں 2، پرتگال 7، سویڈن 9 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، ڈنمارک میں 8، ڈائمنڈ پرنسز، فلپائن اور یونان میں 2.2، انڈونیشیا میں 6، عراق میں 4 افراد ہلاک ہوئے.

نائیجیریا کے صدر کے چیف آف سٹاف بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، سعودی عرب میں کرونا وائرس کے باعث پہلا مریض چل بسا ہے، مرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے جسکی عمر 51 برس ہے، متاثرہ مریض مدینہ میں واقع ہسپتال میں چل بسا۔

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

آسٹریلیا نے جنازے اور شادی کی تقریبات میں شرکاء کی تعداد محدود کردی ہے،آسٹریلیا میں شادی کی تقریبات میں صرف 5 افراد موجود ہونگے، جنازے میں 10 سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکیں گے، کھلی فضا میں منعقدہ تقریبات میں بھی صرف 10 افراد شرکت کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے 7 جبکہ انڈیا میں 10 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

Leave a reply