اے این پی نے جماعت اسلامی کی وکٹ گرا لی

0
98

اے این پی نے جماعت اسلامی کی وکٹ گرا لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دیر سے جماعت اسلامی کے بانی رکن حاجی ہدایت الرحمان خاندان سمیت اے این پی میں شامل ہوگئے

جماعت اسلامی کے بانی رکن اور تحصیل ثمرباغ کے سابق امیر و منتخب ناظم حاجی ہدایت الرحمان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ان کے فرزند عبدالرحمان نے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین اور ضلعی صدر (لوئر دیر) حاجی بہادر خان کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میاں افتخارحسین اور حاجی بہادر خان نے انہیں ٹوپی پہنائی اور خوش آمدید کہا۔ ضلعی صدر حاجی بہادر خان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ان کے آبائی گائوں میں گرینڈ شمولیتی جلسہ کیا جائیگا جس میں کثیر تعداد میں جماعت اسلامی کے رہنما اور کارکنان عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ حاجی ہدایت الرحمان جماعت اسلامی لوئر دیر کے تحصیل امیر اور منتخب ناظم بھی رہ چکے ہیں

قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ آئین میں تمام اداروں کا اختیار واضح ہے، سابق جج کا کردار آئین کی پامالی ہے۔ موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ایک خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، آئین کو ہر حالت میں مقدم رہنا ہوگا۔ باچا خان مرکز پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی شہرت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ موجودہ وزیراعظم کو صادق اور امین قرار دینے والا ایکسپوز ہوچکا ہے۔ جس کی ایمانداری خود مشکوک ہو، وہ کسی اور کو کیا صادق اور امین قرار دے گا۔ عدلیہ کے دامن پرسابق چیف جسٹس کا کرداران مٹ نقوش چھوڑ کر جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ لیک آڈیو میں سابق چیف جسٹس خود کہہ رہے ہیں کہ انہیں حکم دیا گیا کہ کس کو گرفتار کریں، کس کو سزا دیں؟ ماتحت ججوں کو احکامات جاری کرکے لوگوں کو سزائیں دلوانے کے بعد کوئی بات چھپی نہیں رہی۔ فارنزک کے بعد آڈیو ٹیپ کی صداقت ثابت ہوچکی ہے۔ عمران خان کیلئے پری پول دھاندلی کی گئی، لوگوں کو سزا ئیں دی گئی اور نااہل کیا گیا۔ انتخابی دھاندلی کیلئے ایک واٹس اپ گروپ بنایا گیا جس میں ثاقب نثار جیسے افراد شامل تھے۔ عدلیہ سے لوگ انصاف کی توقع رکھتے ہیں، اس قسم کے واقعات عدلیہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ تیارشدہ اور کسی کے کہنے پر ہونیوالے فیصلے کسی بھی صورت انصاف نہیں۔ جعلی وزیراعظم کی بات اب ثابت ہوچکی ہے کہ موجودہ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق جج کو اپنے آئینی فرائض سے زیادہ دلچسپی بازاروں اور ہوٹلوں کے چکر لگا کر میڈیا سے گفتگو اور احکامات جاری کرنے میں تھی۔ منتخب حکومتوں اور عوامی نمائندوں پر رعب ڈالنا سابق جج کا معمول تھا۔ سابق جج نے ڈیم فنڈ کے نام پر پاکستانی عوام کے ساتھ ڈرامہ بازی کی اور ملک سے رفو چکر ہوگیا۔ انہوں نے کہا مزید کہاکہ جب مقتدر حلقے حکومت سے ناراض ہوئے تو حکومت پارلیمان کا مشترکہ اجلاس تک نا کرسکی۔ اتحادیوں نے برملا اظہار کیا کہ ان کا حکومت پر اعتماد نہیں، ایک رات میں ایسا کیا ہوا کہ سب ایک پیج پر آگئے۔ ناراضگی ختم ہوئی تو اپوزیشن اراکین پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ اگر پارلیمان اسی طرح چلتا رہا تو ملک کیسے چلے گا؟۔تمام اداروں کو آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک میں جاری مہنگائی بارے میاں افتخار حسین نے کہا کہ بین الاقوامی مہنگائی کا بہانہ کرنے والے جھوٹ بول رہے ہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے معاہدے کر کے ملک گروی رکھ دیا گیا ہے۔ اقتصادی پالیسیاں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی مرضی سے تیار ہورہی ہیں۔ آج ملک میں ٹیکسز اور قیمتوں میں اضافے کا اختیار بھی آئی ایم ایف کو دے دیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک جیسا ادارہ بھی آج آئی ایم ایف کے قبضے میں ہے اور گورنر سٹیٹ بینک کو ہر قسم کی تحقیقات سے استثنی دیا گیا۔ وزیر خزانہ ملک کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے کام کررہا ہے۔ پٹرولیم ایسوسی ایشن نے جمعرات سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ عوام کو قرضوں اور مہنگائی کے بوجھ تلے ڈبودیا گیا ہے

بلدیاتی انتخابات بارے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے گھبرا رہی ہے اور اپنی نااہلیوں کی وجہ سے اپنے ہی انتخابی نشان سے بھاگ رہی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور ہر میدان میں ڈٹ کر نااہل اور جعلی حکومت کا مقابلہ کرے گی۔اس موقع پر جماعت اسلام لوئر دیر کے بانی رکن عبدالرحمان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی، صدر اے این پی لوئر دیر و ایم پی اے حاجی بہادر خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر ن لیگ کے صدر شہبا زشریف کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے’قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کی اسکیم بنائی گئی عظیم الشان اسکیم کا پتہ سابق چیف جسٹس کے نئے آڈیو کلپ سے پتہ چلتا ہے،وقت آگیا ہے ان کی غلطیوں کو درست کیا جائے،قوم انصاف کی منتظر ہے،

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی اور جدید تجزیہ کرنے والی امریکی کمپنی کا تصدیق نامہ پیش خدمت ہے کہ یہ ثاقب نثار ہی کی آواز ہے۔ اعمال نامہ حاضر ہے جناب۔عذر گناہ بدتر از گناہ

ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ قدرت کا ایک اپنا نظام ہے، اس پر جو معاملہ چھوڑتا ہے،اللہ اسے تنہا نہیں چھوڑتا

جے یوآئی ف کے سینیٹر کامران مرتضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ر ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی دوبارہ فرانزک کرانے کی تجویز پیش کردی باہر سے کہیں فرانزک کرالیں دودھ کا دودھ پانی کا ہوجائے گا اگر کوئی کہتا ہے کہ یہ میری نہیں تو اس کا ٹیسٹ تو ہوسکتا ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونے والے قانون سازی کو چیلنج کرنے کے حوالے سے قیادت کو بریفنگ دوں گا اگر یہ قانون سازی اسلام کی روح کے منافی ہے تو شریعت کورٹ میں چیلنج ہوسکتی ہے اگر وہ آئین کی دیگر شقوں سے متصادم ہے تو آرٹیکل 8 کے تحت چیلنج ہوسکتی ہے

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جب کہ سابق چیف جسٹس نے خود سے منسوب آڈیو کلپ کی تردید کی ہے۔
مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق سینیئر صحافی وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ ان کی سابق چیف جسٹس سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردید کر دی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز عدالت پہنچ گئی

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

کیپٹن ر صفدر کا تو کوئی "کردار” ہی نہیں،دلائل سن کر مریم بھی وکیل کا چہرہ دیکھنے لگ گئیں

نیب الزامات ثات کریگا پھر مریم نواز سے پوچھا جائے گا کہ کیسے پراپرٹیز خریدی،عدالت

ظالم اتنی جلدی سامنے آئے گا یہ ہمیں نہیں معلوم تھا،مریم نواز

Leave a reply