سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

0
104

سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیشن کورٹ کے گیٹ پر فائرنگ ہوئی ہے

مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی شخص قتل کے مقدمہ کے ملزمان تھے،ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری پر تھے اور پیشی پر عدالت آئے تھے،دونوں کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں باپ بیٹا ہیں،،پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سیشن کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے،مقتول کا نام عبدالسلام ،خمی سہیل اسلام مقتول کا بیٹا ہے ،302 کے ملزمان ہیں کاہنہ میں ان کے خلاف مقدمہ درج ہے

لہور،سیشن کوٹ کی گیٹ پر فائرنگ کا معاملہ ،ڈی آئی جی آپریشن جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھانہ اسلام پورہ ایس ایچ او نے واقعہ سے متعلق بریفنگ دی،سیکیورٹی غفلت پر ڈی آئی جی آپریشن نے اظہار برہمی کیا،ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ اتنی نفری ہونے کے باوجود ریسپانس کیوں نہیں کیا گیا،

سی سی پی او لاہور نے جوڈیشیل کمپلیکس کے باہر قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور فیاض احمد دیو نے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے،سی سی پی او لاہور نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے

واضح رہے کہ سیشن کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوتی ہے، اس کے باوجود اسلحہ لے کر ملزمان کا پہنچ جانا سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے،رواں برس متعدد باد سیشن کورٹ کے باہر سے پولیس نے اسلحہ برآمد کیا ہے اس سے قبل ایک واقعہ میں سیشن کورٹ میں پیشی پر ساتھ آنے والے شخص سے اسلحہ برآمد کیا گیا ، انسپکٹر مبشر اعوان کا کہنا تھا کہ ظفر نامی شہری کو مشکوک حرکات و سکنات پر چیک کیا گیا، ملزم سے نائن ایم ایم پسٹل، 02 عدد میگزین اور 65 زندہ گولیاں برآمد کی گئی ہیں،ملزم کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا، غلام محمود ڈوگر نے انسپکٹر مبشر اعوان کو شاباشدی اور تعریفی سند کا بھی اعلان کیا

رواں سال کے دوران سیشن کورٹ کے باہر اسلحہ کی نمائش پر متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، رواں سال کے دوران ناجائز اسلحہ اور نمائش پر 04 ہزار 139 مقدمات درج کئے گئے، آپریشن کے دوران 04 ہزار 497 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 56 جدید کلاشنکوفیں، 416 بڑی رائفلیں قبضہ میں لی گئیں، کریک ڈاؤن کے دوران 29 بندوقیں، 03 ہزار 717 پسٹل برآمد کئے گئے، ملزمان سے 29 ریوالورز اور 44 ہزار 654 زندہ گولیاں برآمد کی گئی ہیں

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے، وزیراعظم

سات سال میں مکمل نہ ہونیوالے منصوبے دو ماہ میں مکمل کر دیتا ہوں، زلفی بخاری کا سندھ حکومت کو چیلنج

رنگ روڈ تحقیقات جاری جبکہ دبئی پہنچ گئے زلفی بخاری

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

Leave a reply