بھارت کا کشمیر پر قبضے کی طرف ایک اور قدم ،فوج کو کسی بھی علاقے میں فوجی تعمیرات کی اجازت دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کنٹرول آف بلڈنگ آپریشنز ایکٹ 1988 اور جموں و کشمیر ڈویلپمنٹ ایکٹ ، 1970 میں ترمیم کی منظوری دی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقے کو "اسٹریٹجک علاقوں” کا سٹیٹس دیاجاسکے جہاں ہندوستانی مسلح افواج غیر منظم تعمیرات اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں انجام دے سکتی ہیں۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مختلف علاقوں میں واقع ہندوستانی مسلح افواج کے موجودہ کیمپوں / چھاونیوں کو اسٹریٹجک علاقے قرار دیا جاتا ہے۔ فی الوقت جہاں نئے کیمپوں / چھاونیوں کی تعمیر زیرغور ہے ،وہاں زمیں حاصل کی جائے گی۔ اوروہاں جو تعمیرات کی جارہی ہیں وہ مستقل ہوں گی۔اس وقت بہت سے کیمپ نجی مکانات جیسے باغات ، مکانات ،اورریاستی سرکاری املاک اس طرح عارضی طور پر قائم ہیں۔ اب ایک پورے علاقے کو اسٹریٹجک ایریا کے طور پر نامزد کیا جاسکتا ہے جسے مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال
مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر ہاوسنگ ، سستی ہاوسنگ ، کچی آبادی اور بحالی اور ٹاون شپ پالیسی ، 2020 کو اپنانے اور نوٹیفکیشن کے لئے ہاسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تجویز کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اس نئی پالیسی کا ہدف 2 لاکھ مکانات ہیں ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اگلے 5 سالوں میں ایک لاکھ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا ابتدائی ہدف مقرر کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق ، اس پالیسی میں مکانات کے سات ماڈلز کا تخمینہ لگایاگیا ہے ۔یہ رہائش گاہیں اور بستیوں کی دکانیں ، نئی پالیسی کے مطابق ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تعمیر کی جائیں گی ۔