لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا
ڈگری عدالت میں نوکوٹ واقعے میں احتماعی زیادتی کا شکار دو بچیوں کے وکیل ایڈوکیٹ محمد افضل نے ڈگری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچی کے ساتھ دو بندوں نے زنا کیا، دوسری بچی کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی ہے، انسانیت سوز واقعہ ہے، عدالت نے ریمانڈ دیا ہے، ہفتے کو دوبارہ پیشی ہے، ایف آئی آر درج ہے بعد میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ ابتدائی رپورٹ ہے، تفصیلی حتمی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی وہ آئے گی تو پھر سب سامنے آئے گا،بیس افراد کی زیادتی سوشل میڈیا پر ہے، ان دونوں بچیوں کے ساتھ تین بندوں نے زیادتی کی ہے، برہنہ کر کے گھمایا گیا یہ بالکل صحیح بات ہے ان بچیوں نے بتایا کہ ہماری تذلیل کی گئی ہے
نوکوٹ واقعے کے تفتیشی آفیسر قادر بخش بیہرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے بیانات ہو گئے، مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،جو بھی مزید تفصیل ہو گی میڈیا کو آگاہ کریں گے،ملزمان کا ریمانڈ لے لیا ہے،نوکوٹ واقعے مین گرفتار کیے گٸے 15 ملزمان کو عدالت مین پیش کرنے کے لیے لایا گیا تھا
نوکوٹ واقعے مین گرفتار کیے گٸے 15 جوابدارون کو عدالت مین پیش کرنے کے لیے لایا گیا ہے جب کے متاثرہ بچیان ڈگڑی کی کورٹ مین موجود ہین #Naukotlncident pic.twitter.com/lTBbZxaD84
— Shiva Kachhi (دراوڙ)🇵🇰 (@FaqirShiva) February 10, 2022
نوکوٹ واقعے میں اغواہ کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار فضا اور کم عمر کنول نے سول کورٹ مجسٹریٹ ٹو ڈگری کے سامنے 164 کے تحت بیان دیا
قبل ازیں حلقے کی رکن سندھ اسمبلی میر طارق خان تالپور کا کہنا نوکوٹ واقعہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے اس پر سیاست نہیں کی جا سکتی. ملزمان کو سزا ملنی چاہئے اور انصاف ہونا چاہئے،زیادتی ہوئی اس میں کوئی شک نہیں، اسکا ازالہ ہو گا اور کوشش ہو گی کہ انصاف ملے
نوکوٹ واقعے میں نامزد ملزمان میں سے مرکزی ملزمان میں سے دو ملزمان نے سیشن کورٹ سے ضمانت کروالی ،دوسری جانب نوکوٹ واقعے کے مقدمے میں دھشت گردی کی دفعات شامل کرلی گئیں اور ساتھ ہی تفتیشی آفسر بھی تبدیل کردیا گیا ـ
میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں دو بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ.اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ایم ایل او کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ور کہا کہ بچیوں سے زیادتی کیس کو خراب کرنے کیلئے پولیس اور پی پی کے لوگ سرگرم ہوچکے ہیں.ایم ایل او سے ملی بھگت کر کے بچیوں کی عزتیں بیچی جارہی ہیں.سندھ میں پولیس، ایم ایل او، لیبارٹریز بھی سندھ حکومت کی ہیں.یہ وہی لیبارٹریز ہیں جہاں شراب کو بھی شہد بنا دیا جاتا ہے.بچیوں کا ایم ایل او سیشن جج کی نگرانی میں یا پی این ایس شفا، سی ایم ایچ سے کرایا جائے. کیس کی تفتیش میرپورخاص زون سے تبدیل کرکے کسی اور زون میں کسی ایماندار افسر کے حوالے کی جائے.اگر کیس کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اس پر میڈیکل بورڈ بنوایا جائے گا.
واضح رہے کہ سندھ کے علاقے نوکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے نوکوٹ میں 16 میل گاؤں میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، ٹنگڑی برداری کی جانب سے 2 لڑکیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ،انہیں برہنہ کیا گیا اور گاؤں میں برہنہ گھمایا گیا، اسکے بعد دونوں لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، اجتماعی زیادتی کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہا، پولیس نے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی، لڑکی کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے
نوکوٹ سندھ واقعے پر سیاسی و سماجی تنظیمیں اس واقعے کی شدید مذمت کررہی ہیں جے ڈبلیو سی کے وفد نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کیں اور مکمل حمایت کا اعلان کیا ـ پی ایس 50 کے منتخب رکن سندھ اسمبلی میر طارق خان تالپور نے متاثرہ راجپوت خاندان سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی اور ایس ایس پی میرپورخاص اسد چودھری سے واقعات کی تفصیلات معلوم کرکے فوری نوٹس لینے کا کہا
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی
پسند کی شادی جرم،دو لڑکیوں کو برہنہ گاؤں میں گھما کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم
سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا
لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش
لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام