برہان وانی کی شہادت بھارتی فوج کے لیے ڈراوَنا خواب بن چکی،سراج الحق

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت بھارتی فوج کے لیے ڈراوَنا خواب بن چکی ہے

سراج الحق کا کہنا تھا کہ برہان وانی شہید کشمیر کے لاکھوں نوجوانوں کے ہیرو ہیں،برہان وانی کی شہادت نے آزادی کی نئی روح پھونک دی ہے ،بھارت کو آج نہیں توکل کشمیر سے نکلنا پڑے گا،ایک برہان وانی کی شہادت سے لاکھوں برہان وانی پید اہوئے ہیں،اگر کشمیر میں جنگ چھڑتی ہے تو پورا خطہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہے گا ۔ایک چنگاری سے بھڑکنے والی آگ پورے خطے اور پھر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔ پاکستانی قوم بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتی ہے

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ایک بار پھر ایل او سی پر گولہ باری میں اضافہ کردیا ہے ، فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر ستر سال سے موجود ہے ،کشمیر پاکستان ،بھارت، چین اور روس چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان گھرا ہواہے ،کشمیر کے عوام کو بین الاقوامی سطح پر ایک رول دینا چاہیے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے منہ سے ٹیپو سلطان بننے اور دنیا میں عزت و وقار سے رہنے کی باتیں سن کر پوری قوم میں خوشی اوراطمینان کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن 27 ستمبر کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد سے وزیراعظم ایسے خاموش ہوئے ہیں جیسے اس تقریر سے ان کا کوئی واسطہ ہی نہ ہو ۔ایک طرف چھ ماہ سے کشمیرمیں بدترین کرفیو ہے۔ 80 لاکھ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بند ہیں ۔ حریت قیادت اور ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے ۔ شدید سردی اور برف باری میں کشمیریوں کو بنیادی ضروریات زندگی بھی میسر نہیں ، بیماروں کے لیے ادویات اور معصوم بچوں کے لیے دودھ تک نہیں ۔تعلیمی ادارے اور مساجد بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں اور کشمیری  نماز جمعہ بھی مساجد میں ادا نہیں کرسکے ۔ ہر گلی کے موڑ اور چوک میں بھارتی فوجی کھڑے ہیں ۔

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور خصوصاً پاکستانی حکمرانوں کا فرض تھاکہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کیا۔ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اگر بھارت کشمیر میں فوجیں بھیج سکتاہے تو پاکستان کیوں نہیں ۔ مسئلہ کشمیر ابھی نہیں تو کبھی نہیں کے مرحلے میں داخل ہو گیاہے ۔ پاکستان کی بقا، سالمیت اور حفاظت کشمیر کی آزادی سے مشروط ہے ۔

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

 

Leave a reply