کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ،وزیراعظم

0
53
کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ،وزیراعظم

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کےلیے سوچ رہا ہے ،

قبل ازیں ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری آن لائن نفرت انگیز مواد ،انتہاپسندی روکنے کے اقدامات کرے،کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں .کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے،دیگرعالمی رہنماوَں کی طرف سے معاملے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا،مغربی ممالک کے بعض رہنما وَں کومعاملے کی سنگینی کا احساس نہیں کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پر عوام حیران ہیں

واضح رہے کہ کینیڈا کے جنوبی صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک پاکستانی مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں فیض کی دادی ، والد والدہ اور بہن شامل تھی . پولیس نے واقعے کو سوچا سمجھا حملہ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ 20 سالہ ملزم، جس نے ‘زرہ’ کی طرح کی کوئی چیز پہنی ہوئی تھی، حملے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اور جسے بعد ازاں جائے وقوع سے 7 کلومیٹر دور اونٹاریو کے شہر لندن کے ایک مال سے گرفتار کیا گیا۔

اس وقعے پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے متاثرین سے کھل کر اظہار ہمدردی کیا تھا اور حملہ آور کے اس عمل کو دہشت گردی اور نفرت کا عمل قرارد دیا تھا . اس سلسلے میں جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ یہ خبر سن کر نہ صرف میں بلکہ پورا ملک دکھی اور غمگین ہے . نفرتوں کے بیوپار کو اب ہمارے ملک میں کسی طور بھی اجازت نہیں دی جائے گی .

اس پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسلام و فوبیا کو اب ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا. اس عمل کو سختی سے مسترد کرتے ہیں‌. جو کینیڈا کے وزیر اعظم سوچتے ہیں ویسا ہم بھی سوچتے ہیں ، نفرت کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے .

کینیڈا میں دہشت گردانہ حملے میں بچ جانے والا ننھا فیض اب کیسا ہے

کینیڈا میں مسلم خاندان کاقتل اسلاموفوبیا اور کھلی دہشتگردی ہے 

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل ،یہ ظلم برداشت نہیں ہوسکتا:ترکی کا اسلاموفوبیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش،ترک وزیر خارجہ کی تعریف

بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری

بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو روکنے کے لئے پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

کینیڈین وزیرا عظم سے کہوں گا یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے،شاہ محمود قریشی

پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل نے وزیراعظم کو بھی غمزدہ کر دیا

Leave a reply