کرونا وائرس، حکومت نے لیا تبلیغی جماعت کے خلاف بڑا ایکشن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر حکومت نے تبلیغی جماعت کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا، حکومت نے 960 غیر ملکی افراد کو بلیک لسٹ کر دیا
بھارت سرکار نے دہلی کے تبلیغی مرکز میں ہونے والے اجتماع کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکشن لیا ہے، اور بھارت میں آنے والے دیگرممالک کے 960 تبیلغی جماعت کے اراکین کو بلیک لسٹ کرکے ان کا ویزہ منسوخ کر دیا ہے
بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جتنے بھی تبلیغی بیرون ممالک سے بھارت آئے ہیں سب کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے، دوسری جانب وزارت داخلہ نے نظام الدین مرکز کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا ہے، تبلیغی مرکز کے 219 افراد میں اب تک کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 15 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں.
واضح رہے کہ نظام الدین مرکز میں بھارت اور بیرون ممالک کے تقریبا دو ہزار افراد نے مکمل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی۔ ان میں سے کافی لوگ بھارت کے مختلف حصوں میں بھی چلے گئے جس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا
تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص
پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود
کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ
تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا
تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص
تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 1500 سے 1700 افراد نے تبلیغی مرکز نظام الدین میں اجتماع میں شرکت کی تھی، ابھی تک 1000 سے زائد لوگوں کو ٹریس کیا گیا ہے، کیا صورتحال بنے گی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، تبلیغی مرکز کی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی اسلئے ان کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
دہلی کے تبلیغی مرکز میں جہاں بھارتی باشندے قیام پذیر تھے وہیں غیر ملکی بھی اجتماع میں آئے تھے اور وہ بھی وہان موجود تھے، لاک ڈاوں کی وجہ سے وہ واپس نہ جا سکے، تبلیغی مرکز میں نیپال کے 19، ملائشیا کے 20،افغانستان کا 1، میانمار کے 33، الجیریا، جبوتی کا ایک ایک، کرغزستان کے 28، انڈونیشیا کے 72،تھائی لینڈ کے 71، سری لنکا کے 34، بنگلہ دیش کے 19، برطانیہ کے 3، سنگا پور کا ایک،فرانس کا ایک شخص رہائش پذیر تھا جو تین روزہ اجتماع میں آئے تھے.








