کرونا وائرس،پاکستان میں کرنسی نوٹوں کو بھی قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات

کرونا وائرس،پاکستان میں کرنسی نوٹوں کو بھی قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے بعد سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں

سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے ذریعے کرونا وائرس سے کیسے بچا جا سکتا ہے. بینکوں کو خاص کر ہسپتالوں سے وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو احتیاط کے ساتھ برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے سے مراد ایسے نوٹوں کو مناسب انداز میں پیکٹوں میں باندھ کر ان پر اسپرے کر کے انہیں سیل کر کے کچھ عرصے کے لیے الگ رکھ دیا جائے۔ بینکوں کو قرنطینہ میں رکھے جانے والے نوٹوں کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کو مطلع کرنا پڑے گا جو ان نوٹوں کے بدلے میں نئے نوٹ چھاپ کر ان بینکوں کے حوالے کرے گا۔

سٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہسپتالوں کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والے کرنسی نوٹوں کے ساتھ دیگراکاؤنٹس میں جمع ہونے والے نوٹوں کے بارے میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہاہے.

قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے خطرات کے باعث تمام بینکوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرنسی نوٹوں سے بھی کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے، اس لیے کرنسی نوٹوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنے کوہر صورت یقینی بنایا جایا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے ہدایات میں کہا گیا کہ ملک میں تمام بینکوں کی شاخیں کھلی رہیں گیں، تاہم تمام بینکوں کی برانچزصبح 10 بجے کام کاآغاز کریں اور شام ساڑھے 4 بجے بینک بندکردیں۔علاوہ ازیں تمام بینک صرف ضروری اسٹاف کے ساتھ کام کریں۔ اگر کسی بینک میں کروناکی نشاندہی ہو تواس برانج کوفوری طورپر بندکردیں، برانج کے بندکرنےپراسٹیٹ بینک کو فوری مطلع کریں۔ اے ٹی ایم کے ذریعے صارفین کو کیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہی آنی چاہئیے، جبکہ صارفین کوآن لائن سہولت میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کرونا کے 80 کیسز ہیں،اور پاکستان میں 1022 ہیں دیگر صوبوں میں سے سندھ 413، پنجاب 310، بلوچستان 117، اسلام آباد20، آزاد کشمیر 1، گلگت بلتستان میں کرونا کے 81 مریض ہوگئے ہیں، پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 8 افراد جاں بحق، 21 افراد صحت یاب جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں 176 زائرین شامل ہیں جب کہ لاہور میں 65، گجرات میں 20، جہلم 16، گوجرانوالہ 8، ملتان 3، راولپنڈی 2، فیصل آباد 2، سرگودھا، نارووال، منڈی بہاؤ الدین اور رحیم یار خان میں ایک، ایک کیس ہے۔

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں کرونا کے 64 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین ہیں، ملک میں اس وقت 5 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، زیادہ تر مریضوں کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ روزانہ کہتا ہوں اس بیماری کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگی، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں صرف بنیادی ضرورت کے لیے باہر نکلیں، احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تو ملک میں بیماری کو روکنا مشکل ہوگا۔

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

Comments are closed.