کرونا وائرس،پنجاب میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافہ،امتحانات ہوں گے کب؟
کرونا وائرس،پنجاب میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافہ،امتحانات ہوں گے کب؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب کے تعلیمی اداروں چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا
31 مئی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گئیں ۔ یکم جون سے 13 اگست تک سکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹائمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جائے گی۔
کرونا لاک ڈاون کے بعد اپریل کے ماہ میں صرف ایک دن سکول کھول کر 10th کلاس سمیت تمام سٹوڈنٹس کو نئی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جائے گا۔ مزید برآں 9th اور 6th کلاس سمیت تمام کلاسز میں نئے داخلے بھی اسی دن ہوں گے۔ 9ویں کلاس کے باقی ماندہ 6 پیپر 2 جون سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔ 12 جون کو 10th کے پریکٹیکل شروع ہونے کے چانسز ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو متوقع ہیں۔
نرسری سے ساتویں تک تمام کلا سز کے سٹوڈنٹس پاس کر دیے گئے ہیں۔ 8ویں کا رزلٹ 31 مارچ کو اناؤنس ہوگا۔ فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند ہوں گے، اب فیصلہ ہوا ہے کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیان دے دی جائیں
واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے 2 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے اور تین دن سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی جن میں 176 زائرین بھی شامل ہیں۔ گجرات میں 21، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی 4، ملتان میں 4، فیصل آباد میں 2، منڈی بہاوالدین، نارووال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
لاہور میں کورونا کے 15 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی۔ سرکاری ہسپتالوں میں 45 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 32 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میو ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں 29، پی کے ایل آئی میں 15، سروسز میں 1 مریض داخل کیا گیا ہے
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، پنجاب مین لاک ڈاؤن 6 اپریل تک جاری رہے گا،سندھ میں لاک ڈاؤن کا چوتھا روز ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے
پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟
لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے