مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری بارعالمی وبا کا شکار

0
42

مصر کی پہلی خاتون جج تہانی ال جبالی اتوار کو 71 سال کی عمر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے سپریم آئینی عدالت کی سابق نائب صدر ال جبالی کرونا کا شکار ہونے کے بعد ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں ال جبالی کی آخری رسومات اتوار کو ان کے آبائی شہر طنطہ میں ادا کی گئیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

تہانی الجبالی کی پیدائش 1950 میں نیل ڈیلٹا صوبہ میں ہوئی ، انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء سے 1973 میں گریجویشن کیا۔

صدر اینڈریس مینوئیل لوپز اوبراڈور

دوسری جانب میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئیل لوپز اوبراڈور کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے-

اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

اوبراڈور نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کووِڈ۔19 میں مبتلا ہو گیا ہوں۔ اگرچہ علامات معمولی ہیں لیکن میں قرنطینہ میں رہوں گا اور صحتیاب ہونے تک صرف دفتری امور سرانجام دوں گا”۔

اوبراڈور نے کہا ہے کہ ان کے قرنطینہ دنوں کے دوران یومیہ پریس اجلاسوں اور دیگر سرگرمیوں میں وزیر داخلہ ایڈن آگسٹو لوپز ہرنانڈز ان کی نمائندگی کریں گےواضح رہے کہ صدر اوبراڈور گذشتہ سال بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا سینیٹر اعجاز چودھری نے اپنے پیغام میں بتایا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بےشمار دوستوں سے ملا ہوں، تمام دوست اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے وزیر انسانی حقوق میں کوویڈ کی تصدیق کے بعد ان کے سٹاف اور اور قریبی حلقہ احباب کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی-

ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

ادھر وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد میں اومی کورون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا-

جبکہ چند روز قبل صدرعارف علوی بھی ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیاہے 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا۔ اس کے علاوہ کورونا کی کوئی اور علامت نہیں۔

جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

Leave a reply