سری لنکا: یمرجنسی نفاذ کیخلاف مظاہرین کا پھر وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاج

0
42

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد سری لنکن صدر کے ملک سے فرار ہونے اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف مظاہرین نے ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

باغی ٹی وی : دوران احتجاج مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا جب کہ مظاہرین میں خوف پیدا کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازیں بھی کی گئیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے صدر گوتابیا راجاپاکسے فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

سری لنکن صدرکومودی نے فرار ہونے میں‌ مدد دی:حالات بدستورکشیدہ

راجا پاکسے استعفیٰ دیے بغیر فوجی طیارے میں مالدیپ فرار ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے کو سری لنکا کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا۔

دوسری جانب سری لنکا کے آرمی چیف نے عوام سے پُرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے آئین کے احترام کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال سری لنکا ایک سنگین معاشی بحران سے دوچار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہروں کا طویل سلسلہ رہا ہے جو آخر میں حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا۔سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابے وردھنے نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے 20 جولائی کو پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر سری لنکا میں صدر گوتابایا راجا پکشے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد دارالحکومت کولمبو میں ایک بار پھر زبردست احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ گوٹابایا نے بدھ کو استعفیٰ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ استعفیٰ دیے بغیر ہی ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ مشتعل مظاہرین گوٹابایا کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ گوٹا بایا کے مقرر کردہ وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے گوٹا بایا کی جگہ قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں لیکن مظاہرین اس کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔

جدہ میں قائم دنیا کا سب سے بڑا الحرمین ٹرین ٹرمینل

ہزاروں مظاہرین نے وزیر اعظم وکرما سنگھے کی نجی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا جسے 9 جولائی کو مظاہرین نے پہلے ہی نذر آتش کر دیا تھا۔ تاہم، وکرما سنگھےپہلے ہی پیشکش کر چکے ہیں کہ اگر آل پارٹی حکومت بنتی ہے تو وہ عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ لیکن مشتعل مظاہرین کوئی دلیل ماننے کو تیار نہیں۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین کی سیکورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن مظاہرین پر اس کا کوئی اثر ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت

گوٹابایا کی جانب سے راجا پکشے کے ملک سے فرار کے حوالے سے یہ خبریں تقویت پکڑرہی ہیں کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے سری لنکن صدر کوفرار کروانے میں مدد فراہم کی ہے ، دوسری طرف سری لنکن عوام کی طرف سے ان اطلاعات پرسخت ردعمل کے بعد بھارت نے اپنی جان چھڑانے کےلیے ایک تردیدی بیان دیا ہے کہ ہندوستان نے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکشے کی سری لنکا سے حالیہ روانگی میں سہولت فراہم کی۔ بتادیں کہ ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ وہ سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔

یوکرینی مسلمانوں کی نمازِعید کےاجتماعات میں روس کا قبضہ ختم ہونےکی دعائیں

اس طرح کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کولمبو میں ہندوستانی سفارت خانے نے دو ٹویٹس کیں۔ ایک میں انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا، ’’ہم عوام کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ جمہوری ذرائع اور اقدار، قائم کردہ جمہوری اداروں اور آئینی ڈھانچے کے ذریعے خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی خواہشات کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

گیارہ ذی الحج ایام تشریق کا آغاز ،ایام تشریق کیا ہیں؟

Leave a reply