گھر سے چار لاشیں برآمد،سر میں ماری گئیں گولیاں
کاہنہ کے علاقہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
لاشوں کی شناخت 45سالہ ڈاکٹر ناہید اس کا 22سالہ بیٹا،17سالہ اور 15سالہ بیٹی کے طور پر ہوئی،چاروں کو سر میں گولیاں ماری گئیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے پولیس کی فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کر رہی ہیں سی سی پی او لاہور نے تھانہ کاہنہ کی حدود میں گھر سے 04 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ پر نوٹس لیا اورفیاض احمد دیو نے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی، پولس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورنے گھر میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،پولیس اور فرانزک ٹیمیں ہر پہلو سے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہیں،جانبحق ہونیوالوں میں 40سالہ ڈاکٹر ناہید مبارک،21سالہ بیٹا تیمور، 16سالہ ماہ نور اور 8سالہ جنت فاطمہ شامل ہیں ڈاکٹر ناہید اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، ملزمان کا جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا کہنا ہے کہ لاہو ر کے علاقے کاہنہ میں گھر سے لاشیں ملی تھیں لاشیں ملنے کا واقعہ افسوسناک ہے کاہنہ میں آج صبح 7 بجے قتل کے واقعے کا علم ہوا،تفتیشی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے،چاروں افراد کو 30 بور پستول سے قتل کیاگیا ،خاتون طلاق یافتہ تھی اسکی دوسری شادی ہوئی تھی،3لاشیں ایک کمرے سے ملیں اور ایک گھر کی دہلیز سے ،چاروں افراد کے قتل کے واقعے کا ابھی تک کوئی عینی شاہد نہیں سی سی ٹی فوٹیجز اکٹھی کی جا رہی ہیں
پولیس نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
کلاشنکوف ہاتھ میں لئے مسلح شخص پارلیمنٹ پہنچ گیا،وزیراعظم بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں
مکروہ دھندے میں ملوث 6 خواتین گرفتار
اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،دو سرغنہ گرفتار
اُوبر ڈرائیورکے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا