اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،دو سرغنہ گرفتار

0
52
سفاک باپ نے 22 سالہ بیٹی کو گولیاں مار کر لاش سوٹ کیس میں بند کر کے سڑک کنارے پھینک دی

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،دو سرغنہ گرفتار

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

تھانہ کورال اور نون پولیس نے قبضہ مافیا کے دو سرغنہ گرفتار کرلئے۔کورال پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب راجہ آفتاب عرف بلا کو گرفتار کرلیا ،نون پولیس نے عمران عرف مانی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور 2200 گرام منشیات برآمد کر لی۔دونوں ملزمان کے خلاف متعدد قبضے، قتل، اقدام قتل، شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ملزم راجہ آفتاب عرف بلا کے خلاف تھانہ کورال میں 07 مقدمات درج ہیں۔ملزم عمران عرف مانی کے خلاف تھانہ نون میں تین مقدمات درج ہیں۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے قبضہ گروپوں کے خلاف بڑی کارروائیاں شروع کردی ہیں، کسی بھی شہری کی جائیداد پر ناجائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیاجائےگا،ایسے گھناونے کام میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

قبل ازیں آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر تھانہ نون کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن جھنگی سیداں اور گردونواح میں کیا گیا۔سرچ آپریشن میں ایس پی انڈسٹریل ایریا سعود خان کی زیرنگرانی 90 سے زائد افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 22 مشکوک افراد کو ویریفکیشن کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران ایک بارہ بور،ایک کلاشنکوف، 07 پسٹلز برآمد کی گئی ہیں، سرچ آپریشن کے دوران دو منشیات فروش بھی گرفتار، 2410گرام چرس برآمد کی گئی ہیں، سرچ آپریشن کے دوران 200گھروں، 200 اشخاص کوچیک کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد کریمینلز کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے،سرچ آپریشن ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جائیں گے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

کلاشنکوف ہاتھ میں لئے مسلح شخص پارلیمنٹ پہنچ گیا،وزیراعظم بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں

مکروہ دھندے میں ملوث 6 خواتین گرفتار

Leave a reply