حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ بننے کیلئے جوڑ توڑ شروع کردیا ، آج سے ملاقاتوں کا آغاز ہوگا
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے حمزہ شہباز کی ترین گروپ کے بعد آزاد ارکان سے بھی رابطوں اور ملاقاتوں کا امکان ہے حمزہ شہباز جلد آزاد ارکان احمد علی اولکھ، بلال اصغر اور جگنو محسن سے رابطے کریں گے،ترجمان حمزہ شہباز کے مطابق حمزہ شہباز آزاد ارکان سے پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کی بابت حمایت مانگیں گے،
دوسری جانب ق لیگ کے چودھری پرویز الہیٰ بھی متحرک ہیں وہ بھی ایک بار پھر وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہین تاہم اب فیصلہ ہو گا کہ بزدار کے جانے کے بعد کون نیا وزیراعلیٰ بنے گا، ن لیگ نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنانے کی حامی بھری تھی تا ہم ن لیگ کا ہی ایک گروپ پرویز الہیٰ کی مخالفت میں آ گیا، اپوزیشن جماعتیں بھی سرگرم ہیں شہباز شریف اسلام آباد میں ملاقاتیں کر رہے ہیں، حمزہ شہباز لاہور میں متحرک ہو چکے ہیں
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اخلاقیات کے معیار سے آلِ شریف و زرداری کوسوں دور ہیں،قانون کا احترام قانون کے بھگوڑے سکھا رہے ہیں،نااہل لیگ نے سرکاری وسائل کو اپنے ذاتی کاروبار بڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا سرکاری وسائل اور تحائف تک ہتھیانے والے ن لیگ کی پوری سیاست کرپشن پر مبنی ہے شریف خاندان نے سیاست شروع ہی قوم کا پیسا لوٹنے کیلئے کی، ساری زندگی غیر مناسب سیاست میں مصروف لوگ اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں،
قبل ازیں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق حکومت جھوٹ کا نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے ،میری گفتگو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرنا بدنیتی ہے،فواد چودھری ٹویسٹ دیکر گفتگو مجھ سے منسوب کرنے کی کوشش کررہے ہیں،میری پوری گفتگو سنیں گے تو واضح ہوجائے گا کہ میں نے ہارس ٹریڈنگ کی بات نہیں کی ، ہارس ٹریڈنگ کی ہے، نہ کریں گے ہماری شرافت ہے کہ غیرآئینی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کررہے ہیں ،جب حکومت کے اپنے ارکان اور اتحادی بھی ساتھ نہ ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کیسے ہوسکتی ہے؟ حکمران جماعت کے ارکان کی رائے اُن کا سیاسی، جمہوری اور آئینی حق ہے عدم اعتماد آئینی اور پارلیمانی قدم ہے جس کا طریقہ آئین میں درج ہے،
پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان
عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو
اسلام آباد کا سیاسی موسم مسلسل گرم ہو رہا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ سیاسی پارٹیاں بھی متحرک ہو رہی ہیں تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی، قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو ہو گا، 28 کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، 172 اراکین حکومت و اپوزیشن دونوں کو چاہئے، جس کو 172 مل گئے وہ کامیاب ٹھہرے گا تا ہم اس سے قبل حکومت و اپوزیشن دونوں نے ڈی چوک پر میلہ لگانے کا اعلان کیا ہے، تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا تو مولانا فضل الرحمان نے 25 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ہم کب تک بیٹھیں گے یہ فیصلہ اسی روز ہو گا
اپوزیشن جماعتوں کے قائدین،رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری ہیں، ایک دوسرے کو یقین دہانیاں کروائی جا رہی ہیں حکومتی اتحادی بھی متحرک ہیں کبھی حکومت والوں سے مل لیتے ہیں تو چند لمحوں بعد اپوزیشن کے پاس پہنچے ہوتے ہیں،عجیب سی کیفیت ہے، کون کس کے ساتھ ہے کچھ واضح نہیں ہو رہا،
وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے
طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید
بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا
شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف
چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا
حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ
حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں
پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل
عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج
تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری
واقعی عمران خان گھبرا گئے؟ کابینہ اجلاس چوتھے ہفتے بھی التوا کا شکار
تمام اختیارات وزیراعظم کو دے دیئے گئے،شیخ رشید کا دعویٰ
عمران خان نےدیرکردی،نسلی دوست ساتھ کھڑاہوتاہے،شیخ رشید کا چودھری برادران کو پیغام
تحریک عدم اعتماد کے بعد ہمارے کچھ لوگوں کو نیب کے نوٹس ملے ہیں،شاہد خاقان عباسی
حیرت ہے اپوزیشن کے مقابلے میں حکومت بھی جلسے کرنے لگ گئی،چودھری شجاعت
صرف عدم اعتماد نہیں ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا،وزیراعظم
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
مونس الہیٰ کے مطالبے پر پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے
پنجاب کی مجبوری ہے، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ ضروری ہے، لاہور میں بینر لگ گئے