بھارت میں زیرحراست پاکستانی خاتون کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سمیرا کو پاکستانی شہریت نامہ نادرا کے ذریعے اسکے خاندان کی تصدیق کے بعدجاری کیا گیا وزارت داخلہ نے شہریت تصدیق نامہ کا مراسلہ وزارت خارجہ کو بھیج دیا ہے،سمیرا کو نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سفری دستاویز جاری کرے گا سفری دستاویز جاری ہونےکے بعد پاکستانی شہری وطن واپس آ سکیں گی سمیرا کے ساتھ اس کی چار سالہ بیٹی بھی پاکستان واپس آسکے گی،

2017 سے پاکستانی خاتون سمیرا کی وکالت شروع کی، سمیرا نے قطر میں بھارتی مسلمان سے شادی کی اور وہ بھارت میں شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، مئی 2017 میں سمیرا کو شوہر سمیت گرفتار کیا گیا، چار سال کے دوران پاکستانی خاتون سمیرا کو یہ لگا کہ ان کا مستقبل نہیں تو اس نے فیصلہ کیا کہ وہ واپس پاکستان جانا چاہتی ہے، سمیرا کو تین سال کی سزا اور ایک لاکھ بھارتی روپے جرمانہ دینا پڑا

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے عراق کے سفیر حامد عباس کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاک عراق دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی،پاکستان اور عراق کے درمیان سیاحوں ،زائیرین کیلئے سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا،سیکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کی وزارتوں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا گیا،عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورعراق کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان اورعراق کے درمیان تعلقات تاریخی اورباہمی اعتماد پر قائم ہیں،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق سمیت پوری دنیا میں ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے،پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ملک ہے،80 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، پاکستان عراق جانے والے زائرین کیلئے سفری سہولیات میں اضافہ کریگا

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

Shares: