باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کا جائے حادثہ اور ملبے سے ملنے والا سامان لواحقین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 22 مئی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دوران لینڈنگ تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے پی کے 8303 کے جائے حادثہ اور ملبہ سے ضلعی انتظامیہ اور امدادی کارکنوں کو بعض مسافروں کا کچھ سامان ملا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو یہ سامان 11سے13 جولائی تک ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے ایک پبلک نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ سامان پرانے کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل1 کے قریب واقع پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں 11سے 13 جولائی کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک شناخت کے لیے رکھا جائے گا۔ لواحقین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے سامان کی شناخت کے لیے اپنے شناختی کارڈ کی نقل کے ہمراہ مذکورہ بالا اوقاتِ کے دوران تشریف لائیں تاکہ یہ سامان ان کے حوالے کیا جا سکے۔

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

عمران خان کی حکومت کو کس سے خطرہ ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان اور مرتضی علی شاہ کی زبانی

بڑے گھر سے خبر آ گئی، کوئی مائنس ون نہیں ہونے والا، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان اور کاشف عباسی کی زبانی

ڈارک ویب کی پراسرار دنیا، اہم انکشافات ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

مڈٹرم الیکشن اور مائنس ون، اصل حقیقت کیا؟ قمر الزمان کائرہ نے سب بتا دیا

مبشر لقمان کے ناکارہ گاڑیوں کے خلاف کئے گئے پروگرامز نتیجہ خیز ثابت ہوئے، گاڑیوں کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے، قمر الزماں کائرہ

بھارت پاکستان پر کب حملہ کر یگا؟ مودی جلد چین کے پیر پکڑ لے گا،جنرل ر نعیم خالد لودھی کے مبشر لقمان کے ہمراہ اہم انکشافات

عمران خان کی جگہ کن ناموں پر غور ہو رہا ہے؟ ہارون الرشید کے اہم انکشافات ،مبشر لقمان کے ہمراہ

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پبلک نوٹس میں سہولت فراہم کرنے والے متعلقہ حکام کے نام اور فون نمبر بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ لواحقین کی سہولت کے لئے جن افسران کے نام جاری کئے گئے ہیں ان میں خورشید احمد خان لینڈ لائن فون نمبر021-99044394 ، موبائل فون نمبر 0322-7423725، انعام اللہ جمیل لینڈ لائن فون نمبر 021-99044862، موبائل فون نمبر 0333-3101089 شامل ہیں۔

Shares: