کشمیر پر امریکی ثالثی بارے وزیراعظم آزاد کشمیرنے اٹھایا اعتراض، کیا کہا؟

0
28

کشمیر پر امریکی ثالثی بارے وزیراعظم آزاد کشمیرنے اٹھایا اعتراض، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کن مشکلات کا شکار ہے ہم جانتے ہیں،امریکہ کی ثالثی انتہائی خطرناک ہے، آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کر رہی ہے، اس دن کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہے، امریکہ سے تعلقات قائم رکھنے ہیں لیکن ثالثی کبھی ہمارے حق میں نہیں آئے گی وہ بھارتی حق میں جائے گی ،امریکی ثالثی نے فلسطین کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے.

راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں نواز شریف، بے نظیر مشرف نے بھی خطاب کیا، عمران خان آج چوتھی بار تشریف لائے،آج اگربھارت ٹوٹ جائے تو کیا ہم اس کے لیے تیارہیں؟ہم سب مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،مہاجرین یہاں بیٹھے ہیں،کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں،مسلم کانفرنس پر ہمیں فخر ہے لیکن اختلافات کی وجہ سے الگ ہوئے تھے،

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بحیثیت کشمیری گزارش کرتا ہوں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں، پورے ملک کو اکٹھا کریں اور تحریک برپا کریں، مجھ سے اپنے بھی خفا ہیں،بیگانے بھی ناخوش ہیں، لوگ میری بات کا دوسرا مطلب بنا لیتے ہیں لیکن ہم آپ کے ساتھ ہیں، ٹی وی ٹاک شوز پر لڑائی جھگڑے بند کروائیں، ہم بہت تقسیم ہو چکے ہیں، قومی اتحاد اس وقت اشد ضروری ہے. ہمیں جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کا جھنڈا لے کر کشمیر کی طرف نکلیں گے، کشمیر پر پالیسی بنائی جائے پاکستان ترقی کرے گا، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتی، پاکستان امہ کی لیڈر شپ کرے گا،

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پہلے ہم سینے پر گولی کھائیں گے پھر پاکستان کی طرف کوئی آئے گا،کچھ مسائل ہیں جن پر بعد میں بات کریں گے

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

Leave a reply