خبردار، تحریک لبیک کا دھرنا، آج کیا ہو گا، مفتی عمیر نے سب بتا دیا

خبردار، تحریک لبیک کا دھرنا، آج کیا ہو گا، مفتی عمیر نے سب بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ لبیک یا رسول اللہ یہ نعرہ ہر اس عاشق رسول کا ہے جو خاتم النبین کے لئے اپنی جان ، خاندان سب کچھ قربان کرنا چاہتا ہے اور اس سے گریز نہیں کرتا، یہ نعرہ لگانے والے اب تحریک لبیک والے ہیں، تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو غیر قانونی جیل میں ڈالا گیا ہے، تین عدالتیں رہائی کے احکامات دے چکیں لیکن رہا نہیں کیا گیا،سعد رضوی پر امن ہیں، انکا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہوا ،وہ ایک نماز جنازہ پڑھا کر جا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا، پھر مذاکرات کے باوجود جماعت کو کالعدم کر دیا گیا اور انکے رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا، سعد رضوی کو آفر کی گئی کہ آپکو چھوڑ دیتے ہیں جس پر جیل میں قید سعد رضوی نے کہا کہ مجھے پاکستان کی عدالتوں پر اعتماد ہے اور میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا کسی ڈیل کے نیتجے میں رہا نہیں ہوں گا، مولانا سعد رضوی ابھی بھی جیل میں ہیں انکے چاہنے والوں نے لاہور میں اب پھر ایک علامتی دھرنا دیا ہے ،12 ربیع الاول کو ریلی دھرنے میں بدل گئی، مفتی محمد عمیر جو تحریک لبیک کے مرکزی ترجمان ہیں ان سے بات کریں گے

مفتی محمد عمیر الازہری رکن شوریٰ تحریک لبیک پاکستان نے مبشر لقمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بات ناموس رسالت کی کرتے ہیں، ختم نبوت، دین کی سربلندی، اسلام کی بالادستی کی بات کرتے ہیں اسی لئے ہمیں کچلا جا رہا ہے، اس انداز میں کچلا جا رہا کہ عدل و انصاف کا کوئی پیمانہ نہیں، اخلاقی روایات یہ ہیں کہ جب کوئی معتبر آدمی معاہدہ کرتا ہے تو وہ اس وعدے پر پورا اترتا ہے لیکن یہاں حکومت کے نمائندے، وزیراعظم کے خاص مشیر، وزیراعظم کی ہدایت پر بیٹھتے ہیں اور ہمارے ساتھ معاہدہ کر کے ویڈیو بیان بھی جاری کرتے ہیں لیکن ہمارا قومی المیہ ہے کہ ایسے لوگ ہیں جن کو قوم کے جذبات کا احساس نہیں، اخلاقی روایات کو بھی روند رہے ہیں، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، ہمیں کہا گیا تھا کہ تین دن میں مطالبات مان لیں گے، ہمارے وہ مطالبات جائز تھے، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالہ سے ہم چاہتے تھے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرے اور فیصلہ کرے، ہمارے ستائیس بندوں کو انہوں نے شہید کیا، ظلم کیا گیا، بے شمار آدمی ہمارے معذور ہو گئے، مقدمات کے اخراج کی بات کی گئی تھی، فورتھ شیڈول کے خاتمے کی بھی بات تھی لیکن حکومت نے اپنی روش کو قائم رکھا، ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچی انہوں نے اپنے اعتماد کو خراب کیا

مفتی محمد عمیر الازہری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یا تو پاکستان کا شہری نہیں سمجھا جاتا، ہم انڈیا سے آئے یا کہیں اور سے، ہماری بات سنجیدگی سے سنی نہیں جاتی، پھر یہ کہا جاتا ہے کہ ہمارے اوپر انٹرنیشنل پریشر ہے تو کیا پھر اپنے ملک کے لوگوں کو کچلنا شروع کر دو گے، گولیاں چلاؤ گے، انٹرنیشنل پریشر کو کسی طریقہ کار سے ،قانون سے چلائیں، ہم ٹیبل پر بیٹھنے کے لئے تیار ہیں اب بھی ہمارا اعلان یہی ہے کہ ہم افرا تفری نہیں چاہتے، آمنے سامنے بیٹھ کر تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، نہیں معلوم یہ لوگ کس کے اشارے پر چل رہے ہیں،ہماری سمجھ میں نہیں آ رہا.

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی آج ہو پائے گی؟

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

 

 

Comments are closed.