خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ،عثمان بزدار کا صوبہ پہلے نمبر پر آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن پنجاب پولیس ملزموں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب آئے روز آئی جی تو بدلتے رہتے ہیں لیکن خواتین کے ساتھ زیادتی کے پے درپے واقعات پر وہ‌ صرف زبانی نوٹس لے رہے ہیں

چوری، ڈکیتی اور زیادتی جیسے سنگین واقعات سامنے آنے پر سکول طالبات،خواتین اور بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں کیونکہ آئے روز ایسی لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے،زیادتی کا شکار ہونے والے واقعات میں زیادتی تعداد بچوں،خواتین کی ہے اور بعض ایسے کیسز بھی رونما ہوئے جن میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،پنجاب میں زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی، واقعات کی روک تھام کی بجائے حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے.

ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 77 واقعات رونما ہوئے ہیں، جس کے 60 فیصد ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گوجرانوالہ ریجن اجتماعی زیادتی کے واقعات میں 30 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا اور فیصل آباد ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ملتان ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 9 مقدمات درج ہوئے جبکہ لاہور میں اجتماعی زیادتی کے 7 واقعات رونما ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 6، شیخو پورہ اور راولپنڈی میں 5، 5 واقعات رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور اور ساہیوال ریجن میں ایک ایک اور سرگودھا میں اجتماعتی زیادتی کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اجتماعی زیادتی کے 60 فیصد واقعات میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ایسے کیسز میں ملزمان کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروانا پڑتے ہیں۔

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چار سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش مسجد کے باتھ روم میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 13 جولائی کو لڑکی کو ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی مہنگی پڑ گئی، دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور کے علاقے ملت پارک میں ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی کرنے والی لڑکی کو دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

29 مئی کو پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل لاوہ میں بھٹہ مزدور کی بیوی کے ساتھ 4 ملزمان نے زیادتی کی، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، جس پر متاثرہ خاتون کے خاوند نے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا

27 اپریل کو مظفرگڑھ کے علاقے شاہجمال سے اسماء بی بی نامی شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا گیا،،پولیس کیمطابق بعدازاں خاتون کو اغواء کار کھیتوں میں لے گئے اور 3 افراد نے اسماء بی بی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا

10 اگست کو اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران دو خواتیں سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے،شیر دھمیال میں 6 مسلح افراد شہری کے گھر داخل ہوئے اسلحہ کی نوک پر تمام افراد کو ایک کمرے میں بندہ کردیا،گھر میں موجود دو خواتین سے زبردستی زیادتی کی اور جاتے ہوئے گھر میں موجود ایک لاکھ روپے نقدی طلائی ریورات۔موبائلز فون بھی ساتھ لے گئے تھے،

5 جولائی کو رائیونڈ میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے3 ملزمان کوگرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان میں عمران ،شہزاد اور اسلم گجر شامل تھے،

20 فروری کو راولپنڈی کے علاقت روات چک بیلی روڈ پر گزشتہ دونوں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،روات پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی ،راہ زنی اور زیادتی کی وادات میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا،

15 فروری کو پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں دوستی نہ کرنے پر پولیس اہلکار نے خاتون کو اغوا کر کے دوستوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، شیخوپورہ کی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار نے ساتھی کے ساتھ ملکراغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا،تھانہ صدر کے مقدمہ درج کرنے کے انکار پر خاتون عدالت پہنچ گئی ،عدالتی احکامات پر پولیس نے اہلکار کیخلاف مقدمہ تو درج کرلیاتاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا رہا، خاتون جب تھانے جاتی ہے تو اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور اس پر فقرے کسے جاتے ہیں جبکہ پولیس صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے

3 فروری کو کامونکی کے علاقے تتلےعالی میں رکشہ ڈرائیورکی نرسری کلاس کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، پولیس کے مطابق ڈرائیورگلزار6سالہ حرم فاطمہ کوموٹرسائیکل پراسکول سے چھٹی کے بعد لےکرگیا ،ملزم نے6سال کی حرم فاطمہ سے خالی دکان میں زیادتی کی ،اطلاع ملنے پرتتلے عالی پولیس نے ملزم گلزارکو گرفتارکرلیا

3 فروری کو ہی مدرسہ میں پڑھنے والی 15 سالہ لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،واقعہ جہلم کی لڑکی کے ساتھ پیش آیا،جب وہ تلہ گنگ کے مقامی مدرسہ سے چھٹی لے کر واپس جہلم آ رہی تھی، ملزمان نے راستے میں گاڑی میں سے سواریاں اترنے کے بعد کنڈیکٹر اور ڈرائیور نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے تھے.

24 جنوری کو پنجاب کے شہرفیصل آباد میں 8 سالہ مریم کو نوجوان نے جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔مریم نامی بچی گلی میں کھیل رہی تھی تو راشد نامی محلہ دار نے اسکو اپنے گھر لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کی اور بچی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار هو گیا ۔

بچوں سے زیادتی کے ایک برس میں کتنے واقعات پنجاب میں ہوئے؟ شرمناک رپورٹ آ گئی

Shares: