کرایہ داری کے بہانے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام

کرایہ داری کے بہانے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام

اورو سیز پاکستان خاتون کا گھر قبضہ گروپ سے واگزار،لاہور پولیس نے کرایہ داری کے بہانے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی،

باغبانپورہ میں کامران نامی قبضہ گروپ نے اوورسیز پاکستانی خاتون سے گھر کرائے پر لئے، ملزمان نہ ہی گھر کا رینٹ دے رہے تھے اور نہ ہی گھر خالی کر رہے تھے، ملزمان نے جعلسازی سے گھر اپنے نام کروانے کی کوشش بھی کی، اوورسیز خاتون نے دادرسی کے لئے سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کو درخواست دی، درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کےخلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،

سی سی پی او لاہور کے حکم پر خاتون کے گھر کا قبضہ واگذار کروا دیا گیا، قبضہ واگزار کروانے پر اوورسیز پاکستانی نایاب ناز نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا، سی سی پی او فیاض احمد دیو کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے،شہری دادرسی کےلئے ہمہ وقت میرے آفس آسکتے ہیں،

قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پرایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر کی پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر اور انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی، ایس ایچ او مسلم ٹاؤن ساجد محمود وٹو بھی ہمراہ تھے میٹنگ میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور انتظامی عہدیداران بھی موجود تھے ،میٹنگ میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالہ سے مزید بہتر تجاویز زیر غورآئیں، ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے طلباء کا انتظامیہ سے ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹلز میں غیر قانونی افراد کے خلاف سرچ اپریشنز کرے گی یونیورسٹی دروازوں سے داخلے اور انخلاء کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ بہتر کیا جائے گا قانون پر عمل درآمد اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے طلباء کو آگاہی دی جائے گی لاہور پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ مل جل کر امن و امان کو یقینی بنائے گی تدریسی عمل اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی .

قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کے حکم پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا، ایس ڈی پی او کاہنہ کی سربراہی میں کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی، جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشوں کا اہم مہرہ ناصر عرف ناصری پولیس کے شکنجے میں آ گیا، پولیس کو ملزم کیخلاف منشیات فروشی کی متعدد شکایت موصول ہو رہی تھی،پولیس نے ملزم کا تعاقب کرکے رنگے ہاتھوں گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی 05 کلوگرام ہیروئین پاؤڈر برآمد کی،

پولیس نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

کلاشنکوف ہاتھ میں لئے مسلح شخص پارلیمنٹ پہنچ گیا،وزیراعظم بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں

مکروہ دھندے میں ملوث 6 خواتین گرفتار

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،دو سرغنہ گرفتار

اُوبر ڈرائیورکے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

بھولا شوٹر کے قاتل گرفتار

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

Comments are closed.