بھارت میں چین نمبر ون، امریکہ بھی پیچھے رہ گیا

0
40

بھارت میں چین نمبر ون، امریکہ بھی پیچھے رہ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں چین کی جانب سے بھارتی زمین پر قبضے کے بعد بھارت میں چین کے خلاف بڑی مہم چلائی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے

ہندو انتہا پسندوں نے چینی مصنوعات جلا کر بھی بائیکاٹ کا پیغام دیا تا ہم اب ایک حیران کن رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے سامنے آنے کے بعد بھارت کی سیاسی قیادت اور عوام مودی سرکار پر سیخ پا ہو چکے ہیں،مودی سرکار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بھارتی مصنوعات کو ترک کیا جائے تا ہم بھارت پھنس چکا ہے اور چینی مصنوعات کے بائیکاٹ سے بھارت کا اپنا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے طبی درآمدات میں 75 فیصد اضافہ ہوا، چینی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم کے باوجود چینی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، یہ نہ صرف ان نعروں جو چین کی مصنوعات کی بائیکاٹ کے لئے لگائے گئے تھے پر سوالیہ نشان بلکہ بھارت کو خود کفیل بنانے کی مہم کے لئے بھی بہت بڑا جھٹکا ہے

بھارت اور چین کے مابین لداخ تنازعہ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے، چین نے نہ صرف بھارتی زمین پر قبضہ کیا بلکہ بھارتی فوج کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں انکی تصاویر بھی وائرل کیں ، بھارتی سیاسی رہنما چین سے بائیکاٹ کا کہتے رہے اور مودی سرکار سے سچ پوچھتے رہے کہ مودی سرکار نے بھارتی فوجی کیوں مروائے؟ تا ہم اب یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد مودی سرکار خاموش ہے کہ چین کے ساتھ تنازعہ کے باوجود، جب چین بھارت کی کوئی بات ماننے کو تیار نہیں تھا چین سے طبی سامان کی درآمدات میں اتنا اضافہ کیوں ہوا،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک برس سال 2020-21 میں بھارت نے سب سے زیادہ طبی سامان چین سے درآمد کیا اور چین کو بھارت میں سب سے زیادہ سامان درآمد کرنے کے حوالہ سے پہلا نمبر مل گیا، اس سے قبل امریکہ اور جرمنی سے بھارت زیادہ طبی مصنوعات درآمد کرتا تھا، اب چین نے امریکہ اور جرمنی کو بھی پیچھے چھوڑدیا،

خبر رساں ادارے کے مطابق چین سے میڈٹیک اور میڈیکل ڈیوائس کی درآمدات میں 75 فیصد اضافہ ہوا اس میں آکسی میٹر، ڈائگناسٹک انسٹرومنٹ، ڈیجیٹل تھرمامیٹر اور کیمیکل ریجنٹ کی تعداد بہت زیادہ ہے ،

چین کے ساتھ تنازعہ کو لےکر بھارتی اپوزیشن جماعتیں مودی سرکار پر تنقید کرتی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں کانگریس نے چین کے ساتھ سرحد تنازعہ کے حوالہ سے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تھا کہ چین نے ڈوکلام کے پاس تین گاؤں بنا لئے، مودی سرکار نے بھارت کی قومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے، مودی کی خاموشی سے بھارت کی سالمیت خطرے میں ہے ،کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے بھارتی مسلح افواج کی حوصلہ افزائی کی بجائے ہمت کم کر دی، چین نے کیوں گاؤں بسائے، چینی دراندازی کے باوجود مودی سرکار خاموش ہے، مودی پردے کے پیچھے چھپنے کی بجائے جواب دیں چینی فوجی سرگرمیوں پر نئے سیٹلائٹ تصویر گزشتہ ایک سال میں بھوٹانی علاقہ میں چینی گاؤں کی مبینہ تعمیر کو دکھاتے ہیں، کئی نئے گاؤں کو تقریباً 100 اسکوائر کلومیٹر (25 ہزار ایکڑ) کے علاقہ میں پھیلا ہوا دیکھا جاتا ہے ان گاؤں کی تعمیر مئی 2020 اور نومبر 2021 کے درمیان کی گئی ہے

کانگریس کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ مودی سرکار نے کبھی سچ نہیں بولا، اب پینٹا گون کی ایک رپورٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے، پینٹا گون نے امریکی کانگریس کو ایک سالانہ رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی علاقے ارونا چل پردیش کے اندر چین نے دراندازی کی ہے، چین نے ایک گاؤں کی تعمیر کی ہے اور یہ گاؤں چین کے لئے فوجی جنگی چھاؤنی کے طور پر استعمال ہو گا ،چین نے کم از کم 100 سے زائد گھروں کی تعمیر کی جو کثیرالمنزلہ بھی ہیں

دوسری جانب چین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، امریکہ بھی دیکھتا رہ گیا، چین دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا ،امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق عالمی دولت دو دہائیوں میں 156 کھرب سے بڑھ کر 514 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جس میں سے چین کی دولت 120 کھرب ڈالرز اور امریکا کی دولت 90 کھرب ڈالرز ہے دنیا بھر کی دولت کا دوتہائی حصہ صرف 10 فیصد اشرافیہ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ عالمی دولت کا 68 فیصد حصہ رئیل اسٹیٹ سے منسلک ہے

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دس ممالک کی قومی بیلنس شیٹس کا جائزہ لیا گیا ہے جو دنیا کی 60 فیصد سے زیادہ آمدنی کی نمائندگی کرتے ہیں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران عالمی مجموعی مالیت میں چین کا تقریباً ایک تہائی فائدہ ہے۔دنیا بھر میں مجموعی مالیت 2020 میں 514 ٹریلین ڈالر تک بڑھ گئی، جو 2000 میں 156 ٹریلین ڈالر تھی۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک میں دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں دو تہائی سے زیادہ دولت 10 فیصد امیر ترین گھرانوں کے پاس ہے، اور ان کا حصہ بڑھ رہا ہے۔

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ

قبل ازیں بھارت کے زیر انتظام لداخ میں کنٹرول لائن پر چین اور بھارت کی افواج کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ کے بعد چائنہ نے بھارتی فوجیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جس میں فوجیوں کو زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

چین اور بھارت کے مابین بھی لداخ کے حوالہ سے کشیدگی میں اضافہ ہی ہو رہا ہے، چین نے بھارتی کرنل سمیت 20 فوجیوں کو مار دیا تھا، بھارت چین کے معاملے پر خاموش رہا،کبھی دھمکیاں بھی دیتا رہا لیکن چین بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیتا رہا،چین نے گھس کر بھارتی زمین پر لداخ میں قبضہ کیا جس کو تاحال بھارت چھڑا نہیں سکا،

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

سرد موسم ،لداخ میں بھارتی فوج مشکل میں،بھارتی فوجی حکام نے چین کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے

پاکستان اور چین کے دفاعی یونٹس پر سائبر حملے کرنے والا بھارتی گروہ بے نقاب

Leave a reply