مودی کی غلطی آخری غلطی ہوگی،کشمیریوں پر اچھا وقت آنیوالا ہے، وزیراعظم
مودی کی غلطی آخری غلطی ہوگی،کشمیریوں پر اچھا وقت آنیوالا ہے، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یکجہتی کشمیر جلسہ سے میر پور آزاد کشمیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی حریت سے موجود ہیں، میرپور ایک خاص وجہ سے آیا ہوں،یہاں آنے کا مقصد ہمارے مقبوضہ کشمیر میں اسی لاکھ ہماری بہنیں، بچے، بزرگ اور نوجوان جس طرح 5 اگست کے بعد مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں، اس جلسے کا مقصد انکو ایک پیغام دینا ہے کہ صرف آزاد کشمیر کے لوگ نہیں، بلکہ سارا پاکستان آج مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اللہ ایمان والوں کو قرآن میں کہتا ہے کہ ہر مشکل کے بعد میں آسانی دیتا ہوں، جو سب سے زیادہ اللہ کو پسند ہے وہ مشکل میں صبر کرتا ہے، میں مقبوضہ کشمیر کے عظیم انسانوں کے لئے پیغام دیتا ہوں کہ ان شاء اللہ بڑا اچھا وقت آنے والا ہے، مودی نے جو چھ مہینے پہلے حماقت کی، اللہ قرآن مین کہتا ہے کہ میں انسانوں کے کانوں اور آنکھوں پر پردے ڈال دیتا ہوں، مودی نے تکبر میں قدم اٹھایا، تکبر ہے جس پر انسان حماقت کرتا ہے، مودی نے وہ غلطی کی میں اللہ پر ایمان رکھ کر پیشنگوئی کر رہا ہوں کہ اب کشمیر آزاد ہو گا.
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی، کوئی کشمیر کا نام ہی نہین لیتا تھا، پاکستان کے سربراہ بھی دنیا میں کشمیر کا نام نہیں لیتے تھے، ان چھ مہینوں میں کیا ہوا؟ آج وہ کشمیر انٹرنیشنلائز ہوا بھارت نے پوری کوشش کی کہ ایسا نہ ہو، بھارت ہمیشہ کہتا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، کوئی ملک بات کرتا تو بھارت یہ کہتا ، پاکستان جب کشمیر کی بات کرتا تو بھارت ہمیں کہتا کہ مقبوضہ کشمیر کی نہیں آزاد کشمیر کی بات کرو، تکبر تھا کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں تھا، اسلامی ممالک پاکستان کے دوست بھی کشمیر پر بات نہیں کرتے تھے، مودی نے تکبر میں قدم اٹھایا وہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتا اور پاکستان کو مہم میں برا بھلا کہا، بالا کوٹ میں ہمارے درخت شہید کئے اور کہتا ہے کہ پاکستان کو سبق سکھایا، مجھے تکلیف ہوتی ہے جب کوئی درخت گرایے، ہمارے درخت شہید کر کے کہتا ہے کہ ساڑھے تین سو پاکستانی مار دئے، دو جہاز گرا دئے، پلوامہ کے بعد ہم نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے پر امن مسئلے کا حل چاہتے ہیں، بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ فوری واپس کر دیا.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں مسئلے حل کر رہا ہے ،ایران ،سعودی عرب میں ٹینشن کم کی، افغانستان کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں،لیکن مودی ساری الیکشن مہم میں پاکستان کو برا بھلا کہتا رہا، اور کہتا رہا کہ پاکستان نے ڈر کر پائلٹ واپس کیا، مودی کا ووٹ بینک آر ایس ایس کا ہے، وہ نفرتوں کے اوپر کھڑا ہے، جب بھی کوئی لیڈر مہم نفرت پر کرتا ہے نفرت پر ووٹ لیتے ہیں وہاں ہمیشہ تباہی ہوتی ہے، جب مودی الیکشن جیت گیا تو اس نے سوچا کہ مین وہ کشمیر میں کروں جو آر ایس ایس کا مینوفیسٹو تھا، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی، کرفیو نافذ کر دیا گیا.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک پلان انسان اور دوسرا اللہ بناتا ہے، کامیاب اللہ کا پلان ہوتا ہے مودی نے کشمیر کا مسئلہ ختم کیا لیکن آج کشمیر انٹرنیشنلائیز مسئلہ بن چکا، چھ ماہ میں تین بار سیکورٹی کونسل اجلاس میں بات چیت ہوئی، 150 امریکہ اور برطانیہ کے اراکین نے اس ایشو کو اٹھایا ،پہلے وہ چپ تھے، یورپی یونین کے چھ سو اراکین پارلیمنٹ نے کشمیر پر کہا کہ بھارت ظلم کر رہا ہے، کشمیر سے کرفیو اٹھاؤ، یہ پہلے کبھی نہین ہوا تھا، کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے اور وہ مشکل وقت میں گزر رہے ہیں.
وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ آپ کو صبر دے ، میں نے وعدہ کیا تھا کہ کشمیر کا سفیر بنوں گا، آج میں یہاں وزیراعظم نہیں بلکہ کشمیر کا سفیر بن کر کھڑا ہوں، 5 اگست سے دنیا کے جس لیڈر سے بھی بات کی زیادہ کشمیر پر بات کی، تین بار ٹرمپ سے بات کی، برطانوی وزیراعظم سے نیویارک میں میٹنگ کی، جرمنی کی چانسلر سے دو بار بات ہوئی، روس کے فارن منسٹر سے بات ہوئی، فرانس کے صدر سے بات کی،کینیڈا کے وزیراعظم سے بھی کشمیر پر تفصیل سے بات چیت کی، اسکا مطلب آج دنیا کشمیر کے لوگوں کے حالات جان گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ جو منصوبہ آر ایس ایس کا تھا کشمیریوں کا خون کرنا،دہشت پھیلانا، خوفزدہ کرنا کہ وہ قبول کر لیں جو مودی نے کیا لیکن بھارت کو ناکامی ہوئی، دنیا ڈیمانڈ کر رہی ہے کہ کرفیو اٹھاؤ، نوجوانوں کو جیلوں سے نکالو، انٹرنیٹ بحال کرو،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کشمیر کا بڑا اچھا وقت نظر آ رہا ہے، زیادہ دیر کرفیو نہیں رہ سکتا جس دن کرفیو اٹھے گا انسانوں کا سمندر نکلے گااور ایک ہی آواز آئے گی، آزادی، آزادی کی آواز آئے گی، جب آزادی کی آواز آئے گی اس کے بعد مودی کے پاس کوئی اور پتہ کھیلنے کے لئے نہیں رہ جائے گا، کشمیری 70 سال سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں،قیام پاکستان کے بعد جو آزادی کی تحریک چلی اور تیس سال قبل ،ایک لاکھ کشمیریوں نے شہادتیں پیش کیں، مشکل وقت کے بعد اب آسانی ہو گی، اللہ کشمیر کے لوگوں کو آزاد کرے گا.
وزیراعظم عمران خان نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کہا کہ 11 دنوں میں پاکستان کو فتح کر لوں گا لگتا ہے آپ نے دنیا کی تاریخ پڑھی نہیں، آپ کی ڈگری جعلی تھی، تکبرا بھرا بیان دیا، مودی آپ کو تاریخ بتاتا ہوں، دنیا کی سب سے طاقتور فوج نپولین اور ہٹلر نے روس پر حملہ کیا، ان کے جو سربراہ تھے وہ کہتے تھے کہ چند ہفتوں کی گیم ہے ہم روس کی سردی سے پہلے واپس آ جائیں گے، دونوں فوجیں روس کی سردی میں تباہ ہوئیں، انہوں نے بھی تکبر مین یہی کہا تھا، افغانستان میں دنیا کی طاقتور فوج 19 سال سے ہے انہوں نے بھی کہا تھا کہ چند ہفتوں کی گیم ہے، مودی سن ،پاکستان مین وہ لوگ بستے ہیں جن کا دین ایک طرف کہتا ہے کہ ایک انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے دوسری طرف اللہ ہمیں حکم کرتا ہے کہ اپنی آزادی کے لئے جان قربان کرتے ہو تو پیغمبروں کے بعد شہید کا درجہ سب سے زیادہ ہے، مودی نے جو بیان دیا اور بھارتی فوج کے سربرا ہ جو آزاد کشمیر فتح کرنے کا بیان دیا، میں دونوں کو کہتا ہوں کہ غلطی کی تو یاد رکھنا یہاں پاکستان کا بچہ بچہ آخری سانس تک لڑنے والا ہے، ہم مقابلہ کریں گے اور کر کے دکھائیں گے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ،بڑی بڑی فوجیں ناکام ہوئیں ،پاکستان کی فوج منجھی ہوئی فوج ہے، یہاں لوگ اللہ پر ایمان رکھنے والے ہیں، اللہ کہتا ہے کہ میں نے منتخب کیا اس دن دنیا سے جانا ہے تو ایک منٹ آگے پیچھے نہیں ہو سکتا، یہاں موت سے کوئی نہیں ڈرتا.
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مودی کے خلاف نفرت بڑھ گئی ہے، اگر غلط فہمی میں سمجھا کہ پاکستان کے خلاف کچھ کروں گا، مودی اس غلط فہمی میں نہ رہنا ،یہ آپ کی آخری غلطی ہو گی، کشمیر کے اسی لاکھ کشمیریوں کو جو مشکل وقت میں ہیں پاکستانیوں کی طرف سے آزاد کشمیر کے لوگوں کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، ہم دعا کرتے ہین کہ اللہ آپ کو ہمت دے اور صبر دے، ہم دنیا کو بتائیں گے کہ آپ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، کشمیری قوم کو کسی بھی امداد چاہئے ہو مدد چاہئے ہو ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوج ہے، شرکاء ہاتھ کھڑے کر بتائیں کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں.
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا تھا.
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”
یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف
مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام
خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان
یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام
مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری
کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق
تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام
مودی پاگل،میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہو گا، وزیراعظم نے کیا مظفرآباد میں اہم اعلان
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے