موجودہ چیئرمین نیب کے دورمیں 587 ارب روپے ریکورکیے گئے،قائمہ کمیٹی میں انکشاف
پی اے سی اجلاس کے بعد چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کی ہے، چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے بارے میں اراکین پارلیمنٹ کو تفصیلی بریفنگ دوں گا، صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے تحائف کے بارے میں تحقیقات ہوں گی؟ جس پر چیئرمین نیب نے جواب دیا کہ کیا ان کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہی؟ کیا ان کے کیسز عدالتوں میں نہیں ہیں؟ یہ بھول جائیں کہ نیب کی کسی کے ساتھ کوئی وابستگی ہو گی،نیب کی وابستگی صرف پاکستان کے ساتھ ہے،
پولیٹیکل انجنئیرنگ کا لفظ نیب میں ہے ہی نہیں،شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم ہیں میرے قابل احترام ہیں، شاہد خاقان عباسی کے بارے میں بات نہ کریں، چیئرمین نیب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان چلے گئے کیا عہدہ سے مستعفی ہوں گے؟ جس کے جواب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ آفس میں آئیں جواب دوں گا، جیسے آپ کہیں گے کر لیں گے،
قبل ازیں راناتنویرکی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور بریفنگ دی، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نےایک لاکھ 77 ہزارسے زائد سوسائٹیزکے متاثرین کورقوم دیں،متاثرین کو 25ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں نیب نے مجموعی طورپر 820 ارب روپے ریکورکیے ،موجودہ چیئرمین کے دورمیں 587 ارب روپے ریکور کیے گئے،اپنے دورمیں ایک روپیہ ادھر سے اُدھر نہیں ہونے دیا،ایک ایک پائی کا حساب رکھا ہے،آپ حساب لے سکتے ہیں ،آڈیٹر جنرل نےنیب ریکوریوں کامکمل آڈٹ کیا،
نیب حکام نے کہا کہ نیب نے 500 ارب روپے ڈائریکٹ ریکور کیے، نیب نے 198 ارب روپے بینک لون ڈیفالٹر سے وصول کیے، نیب نے 45 ارب روپے عدالتی جرمانے کی مد میں وصول کیے،رانا تنویرنے کہا کہ چیئرمین نیب نے اچھا کام کیا لیکن ابھی بہت کام کرنے والا ہے،لاہور میں ایسے گروپ بھی جن کے پاس زمین نہیں اور اربوں روپے وصول کر رہے ہیں،عمران خان کے دور میں گندم اور ادویات اسکینڈل پر نیب نے کچھ نہیں کیا،آر ایل این جی میں تاخیر سے سیکریٹری پیٹرولیم نے اعتراف کیا 20 ارب کا نقصان ہوا،نیب نے آر ایل این جی کی تاخیر پر کوئی تحقیقات نہیں کیں،
چیئرمین نیب نے کہا کہ راولپنڈی کی ایک سوسائٹی سے اڑھائی ارب روپے متاثرین کو دلوائے، اس سوسائٹی میں 45 لاکھ کا میں نے بھی پلاٹ لیا تھا،جب سوسائٹی مالک کو طلب کیا تو اس نے کہا پیسے پاس ہیں مجھے زمین لے کر دیں، سوسائٹی کے مالک کو کہا کہ نیب زمین کی لین دین کا کام نہیں کرتا،سوسائٹی مالک نے کہا میں آگے تک جاؤں گا میں نے کہا آپ آگے جائیں گے نہ پیچھے جائیں گے بلکہ جیل جائیں گے، میرے دور میں نیب نے اچھے کام کیے ان کی تو تعریف ہونی چاہیے، جس پر چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ تعریف آپ کی ہے اور کیا آپ کی تنخواہیں بڑھا دیں؟ تنخواہیں، مراعات نیب پہلے ہی بہت زیادہ لے رہا اور جب چاہے بڑھا لیتے ہیں،
نیب حکام نے کہا کہ نیب نے خود سے ریٹرن جمع کرانے والوں سے 176 ارب روپے ریکور کیے، چیئرمین نیب نے کہا کہ پلی بارگین کرنے والے 99 فیصد کرپٹ افسران اپنے عہدوں پر نہیں ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کر رہے ہیں،
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید
بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید
عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا
پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید
شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں
پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل
عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج
تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری
واقعی عمران خان گھبرا گئے؟ کابینہ اجلاس چوتھے ہفتے بھی التوا کا شکار
تحریک عدم اعتماد کے بعد ہمارے کچھ لوگوں کو نیب کے نوٹس ملے ہیں،شاہد خاقان عباسی








