نہ ہماری حکومت جارہی ہے نہ کوئی تبدیلی ہورہی ہے،وزیراعظم کے قریبی ساتھی کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کا سیاسی موسم مسلسل گرم ہو رہا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ سیاسی پارٹیاں بھی متحرک ہو رہی ہیں

تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی، قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو ہو گا، 28 کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، 172 اراکین حکومت و اپوزیشن دونوں کو چاہئے، جس کو 172 مل گئے وہ کامیاب ٹھہرے گا تا ہم اس سے قبل حکومت و اپوزیشن دونوں نے ڈی چوک پر میلہ لگانے کا اعلان کیا ہے، تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا تو مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ہم کب تک بیٹھیں گے یہ فیصلہ اسی روز ہو گا

اپوزیشن جماعتوں کے قائدین،رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری ہیں، ایک دوسرے کو یقین دہانیاں کروائی جا رہی ہیں حکومتی اتحادی بھی متحرک ہیں کبھی حکومت والوں سے مل لیتے ہیں تو چند لمحوں بعد اپوزیشن کے پاس پہنچے ہوتے ہیں،عجیب سی کیفیت ہے، کون کس کے ساتھ ہے کچھ واضح نہیں ہو رہا،

ایسے میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نہ ہماری حکومت جارہی ہے نہ کوئی تبدیلی ہورہی ہے ،پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبشلمنٹ ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،ہم نے کسی کو روکنا ہے نہ کسی کو کچھ کہتے ہیں ہم سنجیدہ لوگ ہیں ،کوئی بھی کسی ممبر کو نہیں روک سکتا،ہمارا کوئی ساتھی ہمارے خلاف ووٹ نہیں ڈالے گا،ہم نے کہا ہے جو جانا چاہتا ہے استعفیٰ دے اور ہمارے خلاف ووٹ ڈالے جو پارٹی کے خلاف جائے گا وہ اپنے ساتھ اور اپنے حلقے کے ساتھ زیادتی کرے گا،اتحادی اگر ہمارے ساتھ نہ ہوتے تو اب تک فیصلہ کرچکے ہوتے،اتحادی ہمارے ساتھ رہیں گے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،اپوزیشن صرف عمران خان کے خلاف متحد ہوئی ہے،اپوزیشن والے ایک دوسرے کے دشمن ہیں فوج ہمیشہ سے نیوٹرل ہے،پارلیمنٹ پر جب حملہ ہوا تو میں یہاں تھا ہی نہیں خالی جگہ پر کرنے کے لیے میرا نام کیس میں ڈالا گیا،

وزیراعظم عمران خان سےوفاقی وزیرفہمیدہ مرزا کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پربات چیت کی گئی،فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو جی ڈی اے کے تحفظات سے آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیا وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں پر بریفنگ دی،وزیراعظم عمران خان سے اراکین ہنجاب اسمبلی کی بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں ملاقاتوں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ،

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد شہباز شریف سے ملاقات کے لیے منسٹر انکلیو پہنچ گیا وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان ،وسیم اختر ،امین الحق ودیگر رہنما شامل ہیں مولانافضل الرحمان بھی منسٹر انکلیو پہنچ گئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی خصوصی دعوت پر ملاقات میں شریک ہوئے،ایم کیو ایم وفد کو شہباز شریف کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا گیا شہباز شریف نے ایم کیو ایم سے تحریک عدم اعتماد پر تعاون کی درخواست کی

خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل رحمان کو کل شام 5 بجے کی دعوت دے دی،اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم میں ملاقات کل پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی،شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے

جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفورحیدری کہتے ہیں کہ حکمرانوں نے ایسا ماحول پیدا کیا جس سے اپوزیشن نے بھی تلوار نیام سے نکال لی ہے ،اب شاید تلوار کو میان میں ڈالنا مشکل ہوگا،سیاسی طور پر حکمرانوں کو ایسی تاریخی شکست دینگے کہ یہ یاد رکھیں گےفیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا مگر اس صورتحال میں ممکن نہیں،

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پتہ چل گیا اس لیے وہ بچنے کےلیے ہجوم گردی کا سہارا لے رہے ہیں وزرا کے یہ بیانات کہ جو ووٹ ڈالے گا ہجوم سے گزرے گا،یہ تو ہجوم گردی ہے عمران خان جمہوریت پریقین رکھتے ہیں تو 172 کی اکثریت ثابت کریں

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت اورحامد یار ہراج کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان پر لانگ مارچ کا اعلان قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔پی ڈی ایم کو قومی مفادات کا رتی بھر بھی احساس نہیں۔یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں۔پی ڈی ایم نے سیاسی ناپختگی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ۔موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں۔اپوزیشن کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔قوم وزیراعظم عمران خان کے سا تھ ہے اور ساتھ رہے گی۔تحریک انصاف متحد ہے اور حکومت مدت پوری کرے گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے اعلان پرکہا کہ اوآئی سی کانفرنس اسلام آبادمیں ہونے جارہی ہے، اوآئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے، اوآئی سی اجلاس کیلئے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں، اسلام آبادمیں اوآئی سی اجلاس پاکستان کیلئےاعزازہے،اپوزیشن کہتی ہےہمارے پاس نمبرزپورےہیں،نمبرزپورے ہیں تو اسلام آبادمیں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے،کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سے شیئرکرناچاہتے ہیں، جلسے کے ذریعے وزیراعظم عمران خان قوم کواعتماد میں لیں گے،تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی وقانونی طریقےسے کرینگے،ارکان کو دھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں، تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری کو بخوبی سمجھتے ہیں، تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے،عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا ہمارآئینی وجمہوری حق ہے،پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیا حکومت نےکہیں نہیں روکا،لانگ مارچ کرنے والوں کوآئندہ بھی نہیں روکاجائے گا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا ،قریشی

تحریک انصاف کا ڈی چوک پر جلسہ، تاریخ کا اعلان ہو گیا

تحریک انصاف حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی،مریم اورنگزیب

پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ بنانے کی مخالفت کون کر رہا؟ سب پتہ چل گیا

Shares: