اپوزیشن رکن اسمبلی سمیت 6 صحافیوں پر غداری کا مقدمہ درج
اپوزیشن رکن اسمبلی سمیت 6 صحافیوں پر غداری کا مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے، بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں نے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا تھا اور بھارتی ترنگا اتار کر پھینک دیا تھا
دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد کے الزام میں مودی سرکار نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور چھ صحافیوں پرمقدمہ درج کروا دیا ہے، ایف آئی آرسیکٹر 20 پولیس اسٹیشن نوائیڈا میں ایک رہائشی کی شکایت کے بعد درج کی گئی تھیجس نے الزام لگایا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد کے ذمہ دار ہیں۔
ایف آئی آر میں جن صحافیوں کا نام لیا گیا ہے ان میں مسرینال پانڈے ، راجدیپ سردیسائی ، ونود جوس ، ظفر آغا ، پریش ناتھ اور اننت ناتھ ہیں۔ نوئیڈا پولیس کے ایک سینئر افسرکا کہنا ہے کہ مقدمہ ہندوستانی تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (بغاوت) ، 295 اے کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے تحت درج کی گئی ہے ، 504 ، 506 (مجرمانہ دھمکی) ، 120B (مجرمانہ سازش) ، اور دیگر۔ وجوہات کے بنا پر درج کی گئی ہے۔نوئیڈا پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان
بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی
مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں
مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”
حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا
کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری
کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام
مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا
مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان
نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع
کسان رہنماؤں کو قتل کروانے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب
26 جنوری کو کسانوں کی تنظیموں کے ذریعہ بلائے گئے ٹریکٹر ریلی کے دوران ہزاروں مظاہرین کاشت کاروں کی پولیس سے جھڑپ ہوئی تھی ،مظاہرین میں سے بہت سارے ٹریکٹر چلاتے ہوئے ، لال قلعہ پہنچے اور اس میں داخل ہوئے۔ کچھ مظاہرین نے اس کے گنبدوں پر خالصتان کے پرچم لہرائے، جہاں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کے ذریعہ بھارت کا قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔
کسانوں نے مودی کے یوم جمہوریہ پر بھارتی فوج کی پریڈ کے مقابلے میں دارالحکومت دلی میں ٹریکٹرز کی پریڈ کی تھی جس سے دہلی میں ٹریکٹروں کا ڈیراہ تھا . ، مودی سرکار کی تمام تر کوششوں کے باوجود زرعی اصلاحات کے معاملے پر دنیا بھارتی کسانوں کا ساتھ دے رہی ہے۔پورے بھارت سے کسانوں مودی کے کسان مخالف بل کو مسترد کیا اور تبدیلی تک مورچہ زن ہیں.
کسان ٹریکٹر مارچ روکنے کیلئے فوج تعینات، کسانوں کا بھی مودی کو دبنگ پیغام