اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودنے جا رہے ہیں، شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی کامیاب رہا
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے،نوازشریف نے خرید وفروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی،نوازشريف نے 172بندے پورے کرنے کی ذمہ داری زرداری کی لگائی ہے بھارت کو وزیراعظم کا دوہ روس ایک آنکھ نہیں بھاتا سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا ،172 آدمی انہوں نے پورے کرنے ہیں، آپکی ساری ٹریننگ اس قسم کی ہے کہ بندوں کو چھانگا مانگا لے جاؤ،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ سیاست میں خریدوفروخت کا بازارشروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، خریدو فروخت کے جمعہ بازار میں عمران خان سیاسی ڈرون حملہ کرے گا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانیوالے ووٹ کی عزت گڑھے میں ڈال رہے ہیں،بکنے والے ارکان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، وزیراعظم چوچا نہیں ہے انکا بوریا بستر گول ھو چکا ھے سارے مفاد پرست اکٹھے ہو رہے ہیں ،انہوں نے نام لے لے کر گالیاں دی ہیں،سیاستدان بھول جاتے ہیں ادارے نہیں بھولتے
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سال رہ گیا ہے الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، خرید وفروخت کرنے والے سن لیں عمران خان ترپ کا پتہ کھیلے گا عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان اور زیادہ چیلنج ثابت ہوگا، آپ ہر اس گھر میں خیرات مانگنے جارہے ہیں جو آپ کے دل میں کھٹکتا ہے،کوئی بھی حکومت کو نہیں چھوڑ رہا، سب ساتھ ہیں مہنگائی کا عمران خان کو علم ہے، میں بھی مہنگائی بارے عمران خان سے بات کرتا ہون،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنے والا اتحادی غلط فیصلہ کریگا،پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کو اجازت دے رہے ہیں،لانگ مارچ کے شرکا قانون ہاتھ میں نہ لیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،تحریکِ عدم اعتماد ڈھیلی ڈھالی اور ڈانواں ڈول ہے،اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودنے جا رہے ہیں،پاکستانی ادارے جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان 25 سال سے سیاست کے کھیل میں ہیں،
پروگرام یکہجتی کشمیر اور شیخ رشید برسے اپوزیشن پر
وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے
طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید
بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا
شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف
چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا
حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ
حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید
بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید
عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا








