مزید دیکھیں

مقبول

2024 میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ

2024 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں...

امریکن سیکریٹری دفاع کا بھی افغان دہشتگرد پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکن سیکریٹری دفاع...

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کی جانب سے اسلام آباد کی جانب مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں

اسلام آباد پولیس نے ٹی ایل پی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا اسلام آباد پولیس نے ٹی ایل پی کے 24کارکنان کو گرفتار کرلیا تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے 9، تھانہ گولڑہ پولیس نے4، اور تھانہ کورال نے 2کارکنان کو گرفتار کیا تھانہ بنی گالہ پولیس نے3، رمنا نے 2 ، سہالہ 2، اور لوہی بھیر پولیس نے بھی 2کارکنان کو گرفتار کیا،اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی تحریک لبیک کے متحرک کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،

دوسری جانب وفاقی پولیس کے اہلکاروں اور جوانوں کی چھٹیاں بند کردی گئیں چھٹی پر گئے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر واپس پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی واٹرکینن اور بکتر بندگاڑیاں بھی فیض آباد پہنچا دی گئی ہیں،آنسو گیس کی شیلنگ کے سامان سے لیس پولیس کے دستے بھی فیض آباد موجود ہیں،مظاہرین کو کسی بھی صورت فیض آباد پر نہ پہنچنے دینے کی ہدایت کی گئی ہے

لاہور کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق لاہور میں ممکنہ طور پر آج مختلف علاقوں میں کرفیو لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے،لاہور کے گریڈ سٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس دوران لاہور بھر میں بجلی بند رہے گی.بیشتر علاقوں کی فون سروس بند رہے گی. لاہور بھر میں کیبل کو معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.

لاہور پولیس کو بھی ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،لاہور پولیس نے رات گئے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ٹی ایل پی کے درجنوں کارکنان گرفتارکر لئے،شہر لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستیں کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، پنجاب کانسٹیبلری کی بھی نفری طلب کر لی گئی ہے،پورے شہر کی موبائل وانٹر نیٹ سروس معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق لینڈ لائن کو بھی بند کرنے کی سفارش زیر غور ہے،ہجوم سے نمٹنے کیلئے لاہو رپولیس کو جدیدسازوسامان سے لیس کر دیا گیا،واٹر کینن، گیس شیلنگ، سپرے، ربڑ بلٹس، حفاظتی جیکٹس پولیس کے پاس موجود ہے ،باخبر ذرائع کے مطابق پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ تحریک لبیک کے مارچ کو کسی بھی صورت لاہور سے اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا۔پولیس کو بھرپور کریک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا گیا۔لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر پرزن وینز پہنچا دی گئی ہیں

تحریکِ لبیک کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے، فرانسیسی سفیر کو بے دخل کیا جائے اور لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کیا جائے

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan