پاکستان میں 7 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسینیشن لگ چکی ہے این سی او سی

0
28
پاکستان-میں-7-کروڑ-سے-زائد-افراد-کو-ویکسینیشن-لگ-چکی-ہے-این-سی-او-سی #Baaghi

پاکستان میں 7 کروڑ سے زائد افراد کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے-

باغی ٹی وی : این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی جبکہ ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔

کورونا سے مزید 73 افردا جاں بحق

دوسری جانب این سی او سی نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر پابندیاں مزید سخت کر دیں ہیں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے گزشتہ روز پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل ویکسینیشن نہ کرانےوالے30ستمبر سےفضائی سفر نہیں کرسکیں گےشاپنگ سنٹرز میں بھی داخلہ بند، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بکنگ بھی نہیں کراسکیں گے۔

اشتیاق بیگ کے ہرجانےکا دعویٰ: زوہیب حسن کو عدالتی نوٹس جاری

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب پابندیاں ان افراد پر لگائی جائیں گی جو کورونا کی ویکسین نہیں لگوا رہے ویکسی نیشن نہ کرانےوالوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا کے خلاف ویکسینیشن کو بڑھانے کے لیےاین سی او سی نے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد 15سال کرتے ہوئے 15تا 18سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 18 سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ب فارم لازمی ہو گا این سی او سی کے مطابق تمام مرکزی ویکسی نیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہو گی علاوہ ازیں موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں اسکولوں اور کالجوں میں ویکسی نیشن کریں گی۔

مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی سوشل میڈیا آئی ڈی ہیک

Leave a reply