پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایسا کام ہونے لگا کہ اراکین دیکھتے ہی رہ گئے

0
39
parliment-house

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایسا کام ہونے لگا کہ اراکین دیکھتے ہی رہ گئے

ایوان بالا کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ہاوس کمیٹی اجلاس میں 29جون 2021 کو منعقد ہونے والے کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد، سینیٹرز کی طرف سے پارلیمنٹ لارجز میں مرمت کے حوالے سے دی گئی ڈیمانڈز، پارلیمنٹ لارجز کے اضافی بلاک کی تعمیر کی موجودہ صورتحال کے علاوہ پارلیمنٹ لاجز کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے بے شمار پارلیمنٹرین کو مسائل و مشکلات کا سامنا ہے کچھ ممبران سینیٹ نے سینیٹ اجلاس کے دوران بھی مسائل اٹھائے ہیں۔ سی ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کا فرض ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں پارلیمنٹرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ چیئرمین سی ڈی اے و ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے نے ہاؤس کمیٹی کو آگا ہ کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اضافی بلاک کی تکمیل کے حوالے سے مین بلاک کا کیس عدالت میں ہے جس پر کام شروع نہیں ہو سکتا اوروہ منصوبے کام جن کے کیس عدالت میں نہیں ہیں اُن کے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اضافی بلاک کے منصوبے کی مشترکہ پیمائش ہو چکی ہے۔ پی سی ون ریوائز نہیں ہوا پی ایس ڈی پی میں بجٹ مختص ہوتا ہے، پارلیمنٹ لاجز کے منصوبے پر 2013سے اب تک 12سو ملین روپے مختلف وقتوں میں خرچ ہو چکے ہیں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ منصوبے کو بروقت مکمل کرنے سے قومی خزانے کے ضیاع سے بچایا جا سکتا تھا وہ منصوبے جو وقت پر مکمل نہیں ہوتے اُس سے نہ صرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے بلکہ اس وقت اور عوام کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہاؤس کمیٹی آئند ہ اجلاس میں وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی، سی ڈی اے و دیگر متعلقہ اداروں کو طلب کر کے تفصیلی جائزہ لے گی۔ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ اضافی بلاک کی تعمیر سے پارلیمنٹرین کی رہائش کے بے شمار مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جن اراکین سینیٹ نے پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے مسائل اٹھائے ہیں اُن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے سوٹس میں سیم تھور، گندہ پانی اور صفائی کی ابتر حالت ہے۔ راہداروں میں کوڑا کرکٹ عام پڑا ہوتا ہے اور J بلاک میں بچوں کا بہت زیادہ شور شرابہ ہوتا ہے۔

سینیٹر ڈاکٹر زرقہ کے وائس میسج کے ذریعے بھی کمیٹی اجلاس کو مسائل بارے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے سوٹس میں مرمت اور تزین و آرائش کے جو کام کئے گئے ہیں وہ انتہائی ناقص ہیں۔ میرے فلیٹ کے صوفے کے کپڑے تبدیل کئے گئے جو تین دن میں پٹ گئے۔ سینیٹر سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ وہ ممبران جو پارلیمنٹ لاجز چھوڑ کر جا چکے ہیں اُن کے بل بھی نئے الاٹی کو موصول ہو رہے ہیں۔ سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرانے ممبران سے بقایا جات وقت پر وصول کرتے تاکہ نئے ممبران کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی طرف سے تحریری طور پر بھیجے گئے پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے مسائل بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے سر پر پردے کا راڈ گر گیا تھا۔ سی ڈی اے اپنے کام کو بہتر اور معیاری بنائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر فلک ناز کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جس میں سینیٹرز روبینہ خالد اور فوزیہ ارشد کو شامل کیا گیا جو پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے تمام مسائل کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ ہاؤس کمیٹی کو پیش کر ے گی۔ ہاؤس کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں آئیسکو اور ایس این جی پی ایل کو بھی طلب کر لیا تا کہ ممبران کے گیس اور بجلی کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔ اور ہاؤس کمیٹی نے سی ڈی اے سے ہفتہ وار پروگریس رپورٹ بھی طلب کر لی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹرین ملک کے دور دراز علاقوں سے عوامی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس آتے ہیں اورلاجز میں معیاری اور بہتر ماحول فراہم کرنا متعلقہ اداروں کا فرض ہے۔

ایس ایس پی اسلام آباد پولیس نے ہاؤس کمیٹی کو پارلیمنٹ لاجز کی فل پروف سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاجز میں 54کیمرے لگے ہیں جن میں سے صرف دو خراب ہیں 50اہلکار سیکورٹی پر معمور ہیں جبکہ منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 80 ہے اور7 آؤٹر آسامیاں بھی خالی ہیں پہلے ایف سی سیکورٹی میں شامل تھی اُس کو واپس لایا جائے۔ جس پر جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سینیٹر افنا ن اللہ خان کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ اولڈ ایم این اے ہاسٹل میں صرف چار اہلکار سیکورٹی پر معمور ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اولڈ ایم این اے ہاسٹل میں ایف سی سمیت سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی

چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے ایوان بالا ء کے سی بلاک میں کام کرنے والے ملازمین کی بلڈنگ سے باہر پارکنگ میں گاڑیوں و موٹر سائیکل سے چوری ہونے والی پارٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ہاؤس کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرزشہادت اعوان،اعجاز احمد چوہدری، محمد طاہر بزنجو، آفنان اللہ خان، فلک ناز، سید فیصل علی سبز واری کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ، ایس ایس پی اسلام آباد پولیس و دیگر حکام نے شرکت کی

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

خواتین گروہ کے ہاتھوں درجنوں افراد کے لُٹنے کا انکشاف

بھائی کی گرفتاری کے بعد تاجر کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

Leave a reply