پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ بنانے کی مخالفت کون کر رہا؟ سب پتہ چل گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم ہے

ملاقاتوں کے سلسلے جاری ہیں، کون حکومت کا ساتھ دے گا کون اپوزیشن کا ، کچھ واضح نہیں پھر بھی سب کچھ واضح نظر آنا شروع ہو گیا ہے، اتحادیوں کے فیصلے انکے رویئے سب نظر آ رہے ہیں اپوزیشن کی بھی ملاقاتیں حکمرانوں کو کچھ پیغام دے رہی ہیں اور وزیراعظم کرسی بچانے کے لئے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں

سیاسی ملاقاتوں کا سلسلے کی کڑی سامنے آئی ہے، چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں چودھری سالک،چودھری حسین الہٰی اور صوبائی وزیر عمار یاسر بھی شریک تھے ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

قبل ازیں وفاقی وزیر برییگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ چوہدری برادران کی رہائش گاہ پرپہنچ گئے ،چوہدری پرویزالہی اورمونس الہی سے اعجاز شاہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اوراتحاد کے امورپر بات چیت کی گئی،چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال پر مسلسل مشاورت سے گزر رہے ہیں،

دوسری جانب مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے درمیان دوریاں بڑھنے کی وجہ سامنے آگئی مسلم لیگ ق کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے،ق لیگ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے دوریاں ان کے رویہ کی وجہ سے بڑھیں،عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد کوئی رابطہ ہی نہیں رکھا، عمران خان اگر اقتدار سے گئے تو اپنے رویہ کی وجہ سے جائیں گے، عمران خان کا جلسے کرنا اور ایسے الفاظ استعمال کرنا مناسب بات نہیں،کون سی حکومت کو پاور شو کی ضرورت ہوتی ہے،آصف زرداری نے کہا پرویز الہی ٰکو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں،آصف زرداری نے واضح کہا کہ مجھے کچھ نہیں چاہیے، پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنا دیں،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اندر کے لوگ پرویز الہٰی کو وزیر اعلی ٰبنانے کی مخالفت کر رہے ہیں،

دوسری جانب حکومت نے اتحادیوں سے رابطوں کا ایک اور دورشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومتی شخصیات (ق) لیگ، ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دوبارہ رابطے کریں گے وزیراعظم کی پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان ہے اور حکومتی شخصیات کی جانب سے دونوں کی ملاقات کرائے جانے کا امکان ہے جس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ آج حکومتی شخصیات دوبارہ مسلم لیگ (ق) سے رابطہ کریں گی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر،ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کا تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، عون چوہدری نے علی ترین اورمونس الہٰی کی ٹیلی فون پر بات چیت کرائی جس میں وفاقی وزیر نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی جب کہ دونوں کے درمیان ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا ،قریشی

تحریک انصاف کا ڈی چوک پر جلسہ، تاریخ کا اعلان ہو گیا

تحریک انصاف حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی،مریم اورنگزیب

Shares: