تحریک انصاف کے دورحکومت میں ریلوے کو 119 ارب سے زائد کا خسارہ
تحریک انصاف کے دورحکومت میں ریلوے کو 119 ارب سے زائد کا خسارہ
تحریک انصاف کے دورحکومت میں ریلوے کو 119ارب 20 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کاخسارہ ہوا،کل 84 مسافر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ریلوے نے وفاقی صوبائی حکومتوں اور نجی وسرکاری اداروں سے 9 ارب 89 کروڑسے زائد وصول کرنے ہیں ۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے نے تحریری جواب دیا کہ ریلوے کو مالی سال 2018-19 میں 32ارب 76کروڑ،2019-20 میں 50ارب15کروڑ24لاکھ روپے خسارہ ہوا ۔ جبکہ موجودہ مالی سال مارچ تک 36 ارب28کروڑ46 لاکھ روپے خسارہ ہواہے جبکہ تحرریک انصاف کے تین سال میں ابھی تک ریلوے کو119 ارب 20 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کا خسارہ ہو چکا ہے ۔
وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہاکہ ریلوے کوچلانے کے لیے سالانہ کل 97ارب روپے خرچ ہوتے ہیں کل 83ارب روپے تنخواوں ،پنشن اور تیل پر خرچ ہوتے ہیں ۔ جبکہ 14ارب روپے میں ریلوے میں مرمتی کام ودیگر کام ہوتے ہیں اصل میں 14 ارب سے ریلوے چل رہی ہے 15مسافر ٹرینوں کوآوٹ سورس کردیاہے ۔ کرونا سے پہلے سال 2018 میں 120مسافر ٹرینیں چلائی جارہی تھیں جو کروناسے کے بعد اور خسارے میں چلنے والی ٹرنیوں کو بندکرنے کے بعد یہ تعدادصرف84ہوگئی ہے ۔ وفاقی صوبائی حکومتوں اور نجی وسرکاری اداروں سے 9ارب89کروڑسے زائد وصول کرنے ہیں ۔ جن میں وفاقی محکموں نے 1172عشاریہ180ملین روپے ،صوبائی محکموں نے 2444 عشاریہ 220 ملین، خودمختاراور نجی محکموں نے 6275عشاریہ285ملین روپے واجب ادا ہیں
رپورٹ: محمد اویس ،اسلام آباد
ریلوے حکام کی دو نمبری،تجاوزات کے خلاف آپریشن کی بجائے کمیٹی میں جھوٹی رپورٹس جمع
ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟
سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب
اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم
اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب
عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس