پاکستان بنانا ری پبلک نہیں،کلبھوشن کیس جیت چکا،وفاقی وزیر قانون

0
74
kalbhoshan

پاکستان بنانا ری پبلک نہیں،کلبھوشن کیس جیت چکا،وفاقی وزیر قانون
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن نےکہا انتخابی اصلاحا ت کابل چیلنج کریں گے،اپوزیشن جماعتوں کے تمام اعتراضات بے بنیاد ہیں مشترکہ سیشن پارلیمانی نہیں تو 18ویں ترمیم میں نکال دیتے،مشترکہ سیشن میں 34 بل مفادعامہ میں پاس ہوئے ،میں نے کہا آرٹیکل 55 سب آرٹیکل ون پڑھ لیں جواب مل جائے گا،جوکہتے ہیں قانون سازی چیلنج کرینگے وہ بے شک کریں لیکن مطالعہ ضرورکریں

وزیرقانون فروغ نسیم نے عالمی عدالت انصاف نظرثانی بل اورکلبھوشن کیس پروضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بل کی مخالفت کرنے والوں نے شاید اسے پڑھا نہیں ،قونصلر رسائی نہ ملنے پر بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیاپاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کا بھرپور دفاع کیا بھارت نے کلبھوشن کی بریت کی استدعا کی تھی،عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کی بریت کی درخواست مسترد کی،عالمی عدالت انصاف نے قونصلر رسائی کی درخواست منظور کی،عالمی عدالت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بل لائے،کلبھوشن کیس ملکی سیکیورٹی کا معاملہ ہے،کلبھوشن کا معاملہ ریڈ لائن ہے،کیسے پارلیمان ہیں جنہیں ملکی مفاد کا ہی پتہ نہیں ،بھارت کے ناپاک عزائم تھے،کلبھوشن سے متعلق قانون سازی پر بھارت کے ہاتھ کاٹ دیئے ہیں ،اپوزیشن میں بیٹھے سیاستدانوں کو سمجھ نہیں، وہ کیسے سیاستدان ہیں،اپوزیشن کو قومی سلامتی کا ادراک کیوں نہیں،قانون سازی کے معاملے پر ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی،پاکستان کلبھوشن کیس جیت چکا ہے،پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ہے،

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے الیکشن کمیشن اور کلبھوشن سے متعلق قانون سازی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن سے درخواست کی ہے کہ کلبھوشن قومی ایشو ہے اس پر سیاست نہ کی جائے،

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی منصوبہ ناکام ہوا ہے،بھارت پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت انصاف اور سلامتی کونسل لیکر جانا چاہتا تھا،بھارت کی پاکستان پر پابندیاں عائد کرانے کی کوشش سبوتاژ ہوگئی،کلبھوشن پاکستانیوں کا قاتل اور بھارتی جاسوس ہے،عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق قانون سازی کی گئی،اپوزیشن چاہے تو تفصیلی بریفنگ دینے کو تیار ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی بھی اسی قانون کے تحت ہو رہی ہے،

قبل ازیں ن لیگی رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایوان کی کارروائی سب کے سامنے ہے حکومت کادعویٰ ہے کہ کامیاب قانون سازی ہوئی،حکومت نےقانون سازی کس کیلئے کی؟ الیکشن چوری کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگانے کے لیے قانون سازی کی جائے ،اسپیکر کوخط لکھا تھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا ،انہوں نے اپنے خط کی نفی خود کی ،یوان اخلاقی برتری کی بنیاد پرچلتے ہیں، انتخابی اصلاحات الیکشن چوری کرنے ک اطریقہ ہے ،الیکشن کمیشن کوحکومت کے تابع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں دنیامیں ناکام ہوچکی ہیں ،گزشتہ روز بھارتی جاسوس کوگھربھیجنے کا پروگرام بنایا گیا،کلبھوشن کوگھربھیجنا تھا توآرڈیننس جاری کردیتے کلبھوشن کو گھر بھیجنے کے لئے قانون بنانےکی کیا ضرورت تھی ،

@MumtaazAwan

قبل ازیں کلبھوشن کے حوالہ سے وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد میں عدالت بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے،دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ کلبھوشن یادیونےسزاکیخلاف اپیل سےانکارکیا، کلبھوشن بھارتی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقررنہیں کرسکتا،بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے،

پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پربھارت سے دوبارہ رابطہ

کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل

کلبھوشن کی سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کی مدت ختم

کلبھوشن کا نام لینے یا نہ لینے پر حب الوطنی یا غداری کا سرٹیفیکیٹ جاری ہوتاتھا اب سہولت کاری کیلیے قانون بن رہا ہے، خواجہ آصف

کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دے دیا

کلبھوشن یادیو کیس ،حکومت کا عالمی عدالت انصاف آرڈیننس میں توسیع کا فیصلہ

کلبھوشن کیس میں بھارت کی کیا کوشش ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

پاکستانی عدالت کلبھوشن کا کیس نہیں سن سکتی، بھارت

کلبھوشن کیس،وزیر قانون اور ن لیگی رہنما لڑ پڑے،کمیٹی کا چیئرمین نہیں لیکن آپکا نوکر بھی نہیں،فروغ نسیم کا جواب

بھارت کلبھوشن کے ساتھ اکیلے کمرے میں قونصلر رسائی چاہتا،اٹارنی جنرل،عدالت کا حکم بھی آ گیا

گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی

کلبھوشن کیس،مناسب ہے بھارت کو ایک اور موقع دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ

Leave a reply