سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستانی ٹرمپ کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک کو اتنا نقصان کبھی نہیں پہنچا جتنا اس نالائق حکومت نے پہنچایا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا کیا گیا جب کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں پیٹرول ملتا رہا۔ پوری دنیا میں پی آئی اے کے آپریشن پر تقریباً پابندی لگا دی گئی ہے، وزرا کے بیانات سے پی آئی اے کوبہت نقصان پہنچا، ملک کو اتنا نقصان کبھی نہیں پہنچا جتنا اس نالائق حکومت نے پہنچایا، قومی ایئر لائن کو زمین بوس کر دیا گیا۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا شدید بحران ہے، چینی اسکینڈل پر بھی لوگوں کی جیبوں سے 300 ارب نکالے گئے، وزیراعظم کہتے ہیں مافیاز کے خلاف ہیں لیکن جہانگیر ترین کو باہر جانے دے دیا۔ پنجاب میں گندم بحران کے باعث سندھ بھی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کرونا ٹیسٹ کرنا چھوڑ دیں پاکستان میں کورونا زیرو ہوجائے گا، ٹرمپ نے کہا تھا ٹیسٹ کرنا چھوڑ دیں کورونا ختم ہو جائے گا، اس لیے ہم کہتے ہیں ایک امریکی، دوسرا پاکستانی ٹرمپ ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرنا کم کر دیئے اور کہا جا رہا ہے کورونا کم ہوگیا،یہ بھی ٹرمپ کی طرح ایک فلسفے ایک نظریے پر چل رہے ہیں

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

عمران خان کی حکومت کو کس سے خطرہ ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان اور مرتضی علی شاہ کی زبانی

بڑے گھر سے خبر آ گئی، کوئی مائنس ون نہیں ہونے والا، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان اور کاشف عباسی کی زبانی

ڈارک ویب کی پراسرار دنیا، اہم انکشافات ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

مڈٹرم الیکشن اور مائنس ون، اصل حقیقت کیا؟ قمر الزمان کائرہ نے سب بتا دیا

مبشر لقمان کے ناکارہ گاڑیوں کے خلاف کئے گئے پروگرامز نتیجہ خیز ثابت ہوئے، گاڑیوں کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے، قمر الزماں کائرہ

بھارت پاکستان پر کب حملہ کر یگا؟ مودی جلد چین کے پیر پکڑ لے گا،جنرل ر نعیم خالد لودھی کے مبشر لقمان کے ہمراہ اہم انکشافات

عمران خان کی جگہ کن ناموں پر غور ہو رہا ہے؟ ہارون الرشید کے اہم انکشافات ،مبشر لقمان کے ہمراہ

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ نان ایشوز کو ایشو بنا دیا گیا،جن عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں اس میں علی زیدی گواہ بن جائیں،حکومت چاہتی ہے پی آئی اے کو اسٹیل کی طرح زمین بوس کیا جائے،بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی کہاں غائب ہوگئی ،عزیر بلوچ جے آئی ٹی کے پیپرز موٹر سائیکل سوار دے کر جاتے ہیں

Comments are closed.