شاہد خاقان عباسی کی بہن ایک بار پھر عدالت پہنچ گئی، کیا مطالبہ کر دیا ؟ جان کر ہوں حیران

0
35

احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی سے وکلا کی ملاقات کے لیے نئی درخواست دائر کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درخواست شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کےلیے جمعہ مختص ہے ،کچھ لوگ ملتان اور لاہور سے آتے ہیں ملاقات کرنا مشکل ہو جاتا ہے، شاہد خاقان عباسی سےوکلاکی ملاقات کےلیے الگ دن مقرر کیاجائے،سہولیات پرکوئی بات نہیں کرنی لیکن وکلاسے ملاقات قانونی حق ہے،

شاہد خاقان عباسی کو اب ملیں جیل میں آصف زرداری والی سہولیات

احتساب عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک کےلیےملتوی کردی

جیل نہ ہوئی دفتر ہوا، شاہد خاقان عباسی نے کمپیوٹر،اے سی، فریج، اوون، تین ملازم مانگ لئے

شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل حکام نے جمعہ کا دن مقرر کر دیا،دونوں رہںماؤں کو جیل میں سی کلاس دی گئی ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی منظوری کے بعد بی کلاس فراہم کی جائے گی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا  احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے

قوم سے معافی مانگتا ہوں.شاہد خاقان عباسی

 

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی نے اڈیالہ جیل کے حوالہ سے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں اب جیل میں سیاسی اے پی سی ہوا کرے گی.

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

Leave a reply