شیخ رشید کو عدالت نے ایک دن دے دیا،کہا یہ کام نہ کیا تو طلب کریں گے
قائداعظم یونیورسٹی میں طالب علموں کو ہراساں کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی،
درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری پیش ہوئیں عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بلوچ طلبہ اتنے دن احتجاج کرتے رہے لیکن وفاقی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑا ، کیوں بلوچستان کے طلبہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی پروفائلنگ (کوائف) اکٹھے کیے جارہے ہیں، کتنے عرصے سے وہ پریس کلب پر بیٹھے ہیں کسی پر کوئی اثر نہیں پڑا ریاست کی ہمدردی ہونی چاہے خاص طور پر جس علاقے کے لوگ محسوس کریں ان کا تو زیادہ خیال رکھنا چاہیے
بلوچ طلبہ کے نمائندے قائد اعظم یونیورسٹی کے طالب علم محمد عبد اللہ نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر کہا کہ حفیظ بلوچ کے لاپتہ ہونے سے پہلے ہی ہمیں ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے 26 دن سے ہمارے پاس وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے علاوہ کوئی اور نہیں آیا ہم اپنی جان کو بچائیں یا پڑھیں
عدالت نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو کل بلوچ طلبہ سے ملاقات کر کے ان کی شکایات سننے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی کل ان طلبہ سے ملاقات کرائیں اور جمعہ تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ وزیر داخلہ کی دستیابی دیکھنے دیں، پھر ملاقات کروا دینگے۔ جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سختی سے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کل ہی طلبہ سے ملیں گے ورنہ یہ عدالت وزیر داخلہ کو طلب کریگی یہ عدالت وزیر داخلہ کو طلب نہیں کرنا چاہتی، لیکن اگر کسی نے بلوچ طلبہ کو ہراساں کیا تو وزیر داخلہ براہ راست ذمہ دار ہونگےعدالت نے حفیظ بلوچ کی بازیابی کیس پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا
کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ
پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا
ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا
عدالت نے ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روک دیا،سیکرٹری داخلہ،آئی جی طلب
کیمپ میں سیاہ کپڑوں میں لوگ آ کرہراساں کرتے ہیں،وکیل ایمان مزاری کے عدالت میں دلائل