شاہد خاقان عباسی کیخلاف کیس میں وکیل عدالت چھوڑ کر چلے گئے،جج کا بڑا حکم

0
21
abbasi

شاہد خاقان عباسی کیخلاف کیس میں وکیل عدالت چھوڑ کر چلے گئے،جج کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی

احتساب عدالت میں وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے نیب دستاویز کی عدم فراہمی پر اعتراض کیا.نیب ریفرنس نے کہا کہ ریفرنس میں جن دستاویز پر اعتراض کیا گیا تھا وہ دوبارہ فراہم کر دی گئیں،جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی یاد ہے کہ نیب نے متعلقہ دستاویز ملزم کے وکیل کو فراہم کی تھی، شاہد خاقان عباسی نے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہمیں متعلقہ دستاویز نہیں دی،

بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ ہمیں چند صفحے ضرور ملے لیکن مکمل دستاویز نہیں،نیب کے گواہ چیف منیجر سکیڈا ڈسٹری بیوشن سوئی سدرن گیس کمپنی کا بیان قلمبند کر لیا گیا، جج نے کہا کہ فیئر ٹرائل کا تقاضا ہے کہ وکیل صفائی کے پاس مکمل دستاویزات ہوں، نیب ریفرنس نے کہا کہ ریفرنس کی نقول تفتیشی افسر نے تیار کروائیں، انہیں بلا کر پوچھ لیں، جج احتساب عدالت اعظم خان نے کہا کہ اگر یہ غلطی ہوئی ہے تو تفتیشی افسر کی ہے، احتساب عدالت اسلام آباد نے تفتیشی افسر کو آج ہی طلب کر لیا .

جج اعظم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنی فوٹو کاپیاں کروا کر ہمارا بجٹ بھی آوَٹ ہوجاتا ہے ،بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ پیسے ہم سے لے لیں لیکن ہمیں کاپیاں مکمل دیں بیرسٹر ظفر اللہ کمرہ عدالت چھوڑ کر چلے گئے، جج اعظم خان نے واپس بلایا .عدالت نے نیب کو آج بیرسٹر ظفر اللہ کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بنی تو استعفیٰ دے دوں گا، شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب میں ہمت ہے تو کیمرے لگائیں،شاہد خاقان عباسی

Leave a reply