سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم
ضلع میرپورخاص کے قصبے نوکوٹ کے قریب 2 لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا معاملہ ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق سریندر ولاسائی کی جانب سے آزادانہ انکوائری کے لیئے فیکٹ فائنڈ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے
سریندر ولاسائی نے فضا راجپوت اور کنول راجپوت نامی دو لڑکیوں کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعے کی انکوائری کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کاشف بجیر کی زیرِ قیادت فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں نور النساء ابڑو اور سمترا منجیانی رکن ہوں گی کمیٹی متاثرہ لڑکیوں، ان کے خاندان سمیت متعلقہ افسران اور افراد سے مل کرحقائق اکٹھے کرے گی کمیٹی آئندہ اس طرح کے گھناؤنے جرائم کی روک تھام کے لیے تجاویز اور متعلقہ افسران کو کارروائی کے لیے سفارشات بھی پیش کرے گی
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے نو کوٹ کے قریب عورتوں سے زیادتی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص کو واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں
https://twitter.com/KamlaMps/status/1491269462238314505
خرم عباسی بھٹی نے واقعہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نوکوٹ میں جو ہوا اس پر حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے گھروں سے بچیوں کو اٹھا کر دو ظلم اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے لیکن اس کو روکنے والا کوئی نہیں تھا وہاں کی پولیس بھی اغوا کاروں کی پشت پناہی کرتے رہی کون ہیں وہ بااثر لوگ ؟
https://twitter.com/KhurramBhatti01/status/1491139011125342209
دوسری جانب قائدِ حزبِ اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر سابقہ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری سندھ و پی ٹی آئی کنری کے رہنما حاجی نثار احمد آرائیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 2 معصوم بچیوں کے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ سے ملاقات کی اور تفصیلات معلوم کی۔
حلیم عادل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کریں تو کس پر اعتبار کریں سندھ کے غریب معصوم عوام DIG میر ہورخاص نے تسلی دلائی کہ بچیوں کے ساتھ کُچھ غلط نہیں ہوا ۔ ماں نے اعتبار کیا اور جب بچیاں واپس اپنے گھر پُہچیں تو جو بتایا وہ اندوہناک تھا ۔زدار مہ کون ۔24 گھنٹہ بچیاں یرغمال رہیں ، زیادتی ہوتی رہی اور پولیس سوتی رہی ۔ افسوس
https://twitter.com/HaleemAdil/status/1491108681211351041
واقعہ کی ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مغوی خاتون کے شوہر علی رضا راجپوت کی شکایت پر ملزم مردوں کے خلاف درج کی گئی ہے متاثرہ کے والدین نے الزام لگایا کہ اگر پولیس اہلکار بروقت کارروائی کرتے تو خواتین کی عزت بچ جاتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گن پوائنٹ پر ملزمان راجپوت کے گھر سے سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے۔
سندھ کے علاقے نوکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے نوکوٹ میں 16 میل گاؤں میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، ٹنگڑی برداری کی جانب سے 2 لڑکیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ،انہیں برہنہ کیا گیا اور گاؤں میں برہنہ گھمایا گیا، اسکے بعد دونوں لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، اجتماعی زیادتی کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہا، پولیس نے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی، لڑکی کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، بیس میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،نوکوٹ سندھ واقعے پر سیاسی و سماجی تنظیمیں اس واقعے کی شدید مذمت کررہی ہیں جے ڈبلیو سی کے وفد نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کیں اور مکمل حمایت کا اعلان کیا ـ پی ایس 50 کے منتخب رکن سندھ اسمبلی میر طارق خان تالپور نے متاثرہ راجپوت خاندان سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی اور ایس ایس پی میرپورخاص اسد چودھری سے واقعات کی تفصیلات معلوم کرکے فوری نوٹس لینے کا کہا
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی
پسند کی شادی جرم،دو لڑکیوں کو برہنہ گاؤں میں گھما کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا