سندھ میں کوئی درخت نہیں لگا، حکومت غیرقانونی الاٹمنٹ کا تحفظ کر رہی ہے،سپریم کورٹ

0
43
supreme court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں دریاوَں، نہروں کے اطراف شجرکاری کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے درختوں کی کٹائی پر برہمی کا اظہارکیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کمراٹ اور سوات میں سارے درخت کاٹ دیئے گئے ہیں، نتھیا گلی اور مری میں درختوں کا صفایا ہورہا ہے، یہی صورتحال رہی تو 5سال بعد خیبرپختونخوا میں سیاحت ختم ہوجائے گی، درخت کاٹنے سے برفباری بھی بند ہوجائے گی،

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے اطراف کوئی درخت نظر نہیں آتا، کچے کا سارا علاقہ سندھ حکومت نے کاشتکاری کے لیے نجی افراد کو دیدیا،کچے کی سرکاری زمین پر تو گھنے جنگل ہونے چاہیے،2دو فٹ کے جو درخت لگائے وہ تو بکریاں کھا جائیں گی،کم سے کم چھ فٹ کے درخت لگائے جائیں جن کا اثر بھی ہو،

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہدایت کی تھی کہ جنگلات کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرے، سندھ حکومت نے قانون بنایا کہ جو الاٹمنٹ ہوچکی وہ برقرار رہے گی،دوسرے الفاظ میں سندھ حکومت غیرقانونی الاٹمنٹ کا تحفظ کر رہی ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ بلوچستان میں اب تک 40 ہزار درخت لگائے ہیں، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخت صرف کاغذوں میں ہی نہیں لگانے ،ایسی بات کریں جس کی ہم مجسٹریٹ سے تصدیق بھی کروا سکیں،

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

عدالت نے جنگلات اور آبپاشی کے چاروں صوبائی سیکریٹری کو طلب کر لیا،اسلام آباد انتظامیہ سے بھی ندیوں کے اطراف شجرکاری کی تفصیلات طلب کر لی گئیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نئی گج ڈیم سے متعلق رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ 2لاکھ درخت کم ہیں اور پنجاب میں 2 فٹ کے درخت لگائے گئے

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کا کیا بنا؟ ایری گیشن حکام نے کہا کہ سندھ میں نہروں اور دریاوَں کے ساتھ درخت لگائے ہیں،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کہاں لگے ہیں درخت ابھی مجسٹریٹ بھیج کر رپورٹ منگوا لیتے ہیں،سندھ میں کوئی درخت نہیں لگا غلط بیانی نہ کریں،

بیچارے بلاول کو آگے کرکے شہباز شریف، مریم نے چپ کا روزہ رکھ لیا،زرتاج گل

خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

آپ کہتے ہیں بلین ٹری لگائے لیکن ہمیں کوئی درخت نظر نہیں آیا،چیف جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس

Leave a reply