سوشل میڈیا پر بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر کامحاسبہ ہونا چاہیے ۔ وزیر مذہبی امور

0
19

سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ گفتگو اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر کامحاسبہ ہونا چاہیے ۔ وزیر مذہبی امور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے تناظر میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت علما کرام اور دیگر محکموں کا مشاورتی اجلاس آج وزارت میں منعقد ہوا۔

مشاورتی اجلاس میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ صحت، ضلعی انتظامیہ ، این سی او سی سمیت مسالک کے نمائندہ علما کرام علامہ عارف واحدی، سید بزرگ شاہ الازہری، ڈاکٹر طفر جلالی، مولانا شریف ہزاروی و دیگر نے شرکت کی اور محرم الحرام کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر اور مسلکی رواداری کے فروغ کیلئے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق ظاہر کیا ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس کے مطابق تمام مکاتب فکراپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نیکی خلوص دل سے کو شش کریں گے۔ مسلکی تنازعات کو باہم مشاورت، افہام و تفیہم اور سنجیدہ مکا لمے کے اصولوں کی روشنی میں طے کریں گے۔ عوامی پلیٹ فارم سے اپنےمخالفین کے خلاف طعن و تشنیع سے مکمل اجتناب کیا جائیگا۔ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے محرم الحرام میں SOPsپر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ علماء کرام اور خطباءواقعہ کربلا کے تناظر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وجبر کو دنیا تک پہنچائیں۔

اس سے قبل پیر نور الحق قادری نے علما کو بتایا کہ ملک دشمن عناصر مسلکی تعصب کو ہوا دے کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔تمام اکابر علماء کرام عوام میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے بے زاری اور لا تعلقی کا اظہار کریں ۔ کسی سوچ اور فکر کو اپنانا غلط نہیں بلکہ دوسروں پر مسلط کرنا غلط ہے ۔ ذکر اہل بیت کی مجالس اور عزاداری جلوسوں میں کورونا وبا سے احتیاطی تدابیر کو لازمی اختیار کرنا ہو گا۔ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کافی بہتر ہے تاہم معمولی لا پرواہی تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جہاں کورونا وبا کے دوران مساجد کھلی رہیں، علما نے SOPs پر موثر عمل درآمد کیا۔ علما کرام کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کی روک تھام اوربین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومتی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ گفتگو اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر کامحاسبہ ہونا چاہیے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے بتایا کہ دنیا بھر بالخصوص ہمسایہ ملک سے مسلکی منافرت اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت کی روک تھام کیلئے وزارت اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مسالک کے علما کرام ایک دوسرے کی مساجد اور مدارس کے خیر سگالی دورے کریں ۔

غیرملکی عناصرچار دہائیوں سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیر مذہبی امور

Leave a reply