پنجاب اسمبلی اجلاس،ڈپٹی سپیکر پر حکومتی اراکین کا تشدد

0
114

پنجاب اسمبلی اجلاس،ڈپٹی سپیکر پر حکومتی اراکین کا تشدد

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آج ہر صورت اجلاس کی کارروائی کرانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے، عدالت نے مجھے اجلاس کرانے کا اختیار دیا ، ہر صورت اجلاس کرائیں گے،

قبل ازیں پنجاب اسمبلی کا جلاس ایک گھنٹہ 10 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تو اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پر حکومتی اراکین نے تشدد کیا،

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پولیس کیسے پہنچ گئی، پرویز الہٰی نے ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار آئی جی پنجاب کو ٹھہرا دیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب کو ایوان میں بلا کر ذمہ دار قرار دیا جائے گا،آئی جی پنجاب کو ایک ماہ کی سزا دی جائے گی،علیم خان مسلم لیگ ن کا فنانسر ہے ،اراکین اسمبلی کو خریدنے کے لیے ڈیڑھ سے 2 ارب روپے خرچ کیے گئے شریفوں نے تو ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، تین ہوٹلوں میں منحرف اراکین کو زبردستی روک کے رکھا گیا،

پرویز الہی نے غیر ملکی میڈیا اور ابزرورز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 69 بڑا واضح ہے کہ عدالت آئین کے تحت اسمبلی کاررروائی مئں مداخلت نہیں کر سکتی اسمبلی کی کارروائی۔ رولز اور طریقہ کار میں عدالت دخل نہیں دے سکتیں ارٹیکل 68کے تحت ججز کے فیصلے ہارلیمنٹ میں ڈسکس نہین ہوسکتے اسمبلی میں کیا ہونا ہے کیا نہیں ہونا۔ عدلیہ طے نہیں کرسکتی میں الیکشن لڑ رہا تھا اس لئے پاورز ڈپٹی اسپیکر کو دیں جب اس نے اختیارات کا غلط استمعال کیا۔ تو میں نے پاورز واپس لے لیں جب سے پاکستان بنا آج تک پولیس اسمبلی میں نہیں آسکتی جب پولیس نے تھپڑ مارے ممبرز کو تو پھر جھگڑا شروع ہوا پولیس کا ہاؤس میں آنا ہے یہ غیر آئینی ہے تمام ہاؤس مممرز نے پولیس کے خلاف تحریک استحقاق دے دی ہے میں نے تحریک ٹیک اپ کر لی ہے ہم آئی جی کو تین ماہ کی سزا دے سکتے ہیں

چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ لوٹے اچھالنا تو نارمل بات ہے لوٹے تو پہلے بھی ہاؤس میں آتے رہے ہیں جمہوریت کے نام پر دھبہ لگا ہے منحرف ارکان کا فیصلہ کیوں روکا گیا ہے یہ منحرف ارکان کو کیون ساتھ لیکر آئے ہیں ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر ورغلایا گیا تین ہوٹلوں میں منحرف ارکان کو روکا گیا میرے ووٹر کو زبردستی اٹھا یا گیا۔ انکو لالچ دیا گیا
حالات کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل دیا جائے گا مسلم لیگ ن کا کوئی حق نہیں انہون نے ہمارے ووٹرز کو اٹھایا گیا علیم خان انکا فنانسر ہے شریفوں نے تو پلے سے ایک پیسہ نئیں لگایا کم از ڈیڑھ سے دو ارب روپیہ ہمارے ارکان کو خریدنے کے لئے استمعال ہواڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہے ہم اس کو کیسے جج مان سکتے ہیں باہر سے غلط فیصلے نہ آتے۔ پارلیمنٹ کے کام مداخلت نہ ہوتی تو ایسا نہ ہوتا مجھ سے کوئی سیاسی غلطی نہیں ہوئی تین دفعہ مجھ سے پہلے شریفوں نے وعدے لیے جو کبھی پورے نہیں ہوئے جنہوں نے پولیس اندر بلائی ان ہر توہین عدالت لگے گی

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی اراکین نے حملہ کر دیا ،حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے گئے، اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے،ڈپٹی سپیکر کو لوٹے مارے گئے پنجاب اسمبلی کی پولیس ڈپٹی سپیکر کو حفاظت کے لیے اٹھا کے دوبارہ اندر لے گئی ھے

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ ہے وہ گنڈا گردی ، بد تہذیبی جو عمران صاحب کا تحفہ ہے ۔ نیشنل اسمبلی میں آئین پہ حملہ پارلیمان پہ حملہ اور پنجاب اسمبلی میں پہلے آئین پہ حملہ اور کب وہ سازش ناکام تو عمران صاحب نے ڈپٹی سپیکر پہ حملے کا حکم دیا

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشدد کے خلاف مزمتی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی،قرارداد ن لیگی رکن شزا خواجہ فاطمہ نے پیش کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر پی ٹی آئی ٹکٹ پر جیتے اور ن لیگ نے اسے خرید لیا،ضمیر فروشی اور سینا زوری نہیں چلے گی، نیب ، سپریم کورٹ ، ججز اور انکے خاندان کو دھمکیاں دینا ن لیگ نے یہ کلچر متعارف کروایا،

ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا واقعہ افسوسناک ہے ہم نے تشدد کے کلچر کو ختم کرناہوگا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آئین او رقانون کا احترام ہونا چاہیے پی ٹی آئی کو جب اپنی شکست یقینی نظر آئی تو ایسا کیا گیا،عمران خان نے ہر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں،پنجاب میں بھی اقتدارکی منتقلی پرامن ہونی چاہیے،یہ لوگ غیرقانونی طریقے سے کرسی سے چمٹنا چاہتے ہیں،ہم نے پرویز الہٰی کو گھر جا کر پنجاب کی وزارت اعلیٰ آفر کی جو مانی گئی

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں افسوسناک واقعہ ہوا ہے،پنجاب اسمبلی واقعے کےذمہ دار خریدو فروخت کا بازار گرم کرنے والےلوگ ہیں،آئین کا مذاق بنایا اور ضمیر خریدے گئے بد قسمتی سے صدارے ریفرینس پر بھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی،پورا سسٹم جب مظلوم کی آواز کو دبائے گا تو پھر انتشار پھیلے گا،بد قسمتی سے صدارتی ریفرنس پر بھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی،

ترجمان پرویز الہی فیاض الحسن چوہان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کہا کہ کبھی پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پولیس اسمبلی میں داخل نہیں ہوئی، اسمبلی کی اندرونی سیکورٹی سارجنٹ ایٹ آرمز کے پاس ہوتی ہے، ہمارے اراکین کا حق ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو لوٹا اسپیکر کہتے، ہمارے پاس معلومات ہیں دوست مزاری نے مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطے رکھے، ن لیگ کی ایک خاتون ایم پی اے کے ذریعے حمزہ شہباز سے دوست مزاری نے ملاقات کی، 2 اور 3 اپریل کی رات دوست مزاری نے ایاز صادق کے گھر قیام کیا، جن اراکین کا دل دکھا ہوا ہے وہ سمجھانے کے لیے ڈپٹی اسپیکر کے پاس گئے، ف ہمارے اراکین پر پولیس نے تشدد کیا جس کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی،

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،صوبائی اسمبلی کا اجلاس وقتی طور پر روک دیا گیا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر ایوان میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ غنڈہ گردوں کے گروہ نے جس کا نام PTI ہے پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈہ شروع کر دی۔جتنا چاہے پھڑ پھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاءاللّہ مل کر رہے گا۔وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا وزیر اعلی حمزہ شہباز انشاءاللّہ!

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،صوبائی اسمبلی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر موجود ہیں نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الہٰی ایوان پہنچ گئے حکومتی اراکین اسمبلی میں لوٹے لہراتے ہوئے داخل ہوئے، حکومتی اراکین نے اسپیکر ڈائس پر بھی لوٹے رکھ دئیے حکومتی اراکین کی جانب سے ایوان میں سیٹیاں بجائی جا رہی ہیں سیکیورٹی اسٹاف نے اراکین کو اسپیکرز ڈائس پر جانے سے روک دیا

پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر میڈیا پر تکنیکی پابندی لگا دی گئی ‘ پریس گیلری میں جیمرز لگا دیئے گئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہمارے ارکان سمبلی کی تعداد 200 سے زائد ہے انشاءاللہ آج وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف منتخب ہوں گے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں جیمرز نصب کر دیئے گئے ہیں میڈیا پر پابندیاں لگائی گئیں، سینسر شپ کی گئی، میڈیا ورکرز پر ظلم کیا گیا، آج الیکشن ہونے جا رہا ہے اور جیمرز لگا کر میڈیا کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں جیمرز لگے ہوں گے تو میڈیا کیا رپورٹ کرے گا؟جیمرز کا مقصد یہی ہے کہ جو حرکت اسمبلی میں کرنے کی کوشش کریں گے رپورٹ نہ کر سکے،ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پریس گیلری سے جیمرز ہٹائے جائے،نالائق ٹولے کو قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی سے بھی باہر پھینکا جائے گاچھوٹی ذہنیت والی حرکتیں بند ہونی چاہئیں، جیمرز کو فوری طور پر ہٹایا جائے

وزارت اعلیٰ پنجاب کے اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز اپوزیشن کے قافلے کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچے، علیم خان اور حمزہ شہباز ایک ہی بس میں اراکین کے ہمراہ اسمبلی پہنچے ، اس موقع پرحمزہ شہباز کا کہناتھا کہ گڈ گورننس لائیں گے ،ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے ،صوبو ں کیساتھ اچھا ورکنگ ریلیش بنائیں گے ،ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر پاکستان کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے

علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا ہےعمران خان نے عثمان بزدار کی شکل میں نکما ترین شخص منتخب کیا عمران خان کے غلط فیصلوں کی شائد تلافی نہ ہو سکے

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہو گی اور نتیجہ بھی آج ہی آئے گا، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسمبلی آکر ماحول خراب کر سکے گا تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ تعاون کریں اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل کو پر امن طور پر چلنے دیں ، تمام عمل انتہائی صاف اور شفاف ہوگا ، میڈیا کے نمائندگان اسمبلی کے اندر اور باہر موجود ہونگے جو کچھ ہوگا ان کے سامنے ہوگا

چودھری پرویز الہیٰ کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ دوست مزاری نے ہمارے وزیر سے پوچھا تھا کہ مسلم لیگ (ن) منحرف ارکان کو کتنے پیسے دے رہی ہے ، سپیکر کا ریٹ تو زیادہ ہوگا نہ یکم اپریل کو کو فلیٹیز میں ہماری پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی میٹنگ کے بعد دوست محمد مزاری ہمارے ایک منسٹر کو لے کر سائیڈ پر گئے اور پوچھا کہ مسلم لیگ (ن) منحرف ارکان کو کیا دے رہی ہے ہمارے منسٹر نے پوچھا کہ مزاری صاحب آپ تو خاندانی آدمی ہیں ارب پتی ہیں جس پر مزاری صاحب نے کہا کہ ویسے ہی پوچھ رہا ہوں منسٹر نے جواب دیا کہ سننے میں آرہا ہے کہ چار کروڑ تک دے رہی ہے جس پر مزاری صاحب نے کہا کہ اس لحاظ سے سپیکر کا ریٹ تو زیادہ ہوگا اس بات کے اگلے ہی روز دوست محمد مزاری مسلم لیگ (ن) کو پیارے ہو گئے ، پانچ اور چھ تاریخ کی درمیانی شپ پاکستان اور پنجاب کی تاریخ میں جو بھونڈا مذاق ہوا وہ سب کے سامنے ہے ، ڈپٹی سپیکر نے سادہ کاغذ پر آرڈر لکھ کر سائن کر کے 6 اپریل کو اجلاس طلب کیا جو بتاتا ہے کہ سپیکر جانبدار ہیں ۔

ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر عابد خان نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا،ایس پی سول لائنز و ایس پی اے آر ایف بھی ہمراہ موجود تھے ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، ۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو اسمبلی احاطے میں ہرگز داخلے کی اجازت نہ دی جائے پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی کے لیے 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں سیکورٹی پلان پر من و عن عملدرامد یقینی بنایا جائے گا امن و امان کی صورتحال کو برقرار، سرکاری و نجی املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اسمبلی کے اطراف سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔لاہور پولیس عدالتی احکامات کے مطابق بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی

نئے قائد ایوان کا انتخاب،پنجاب اسمبلی کا آج اہم اجلاس،قائمقام سی سی پی او شہزادہ سلطان نے سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کی ہدایت کر دی، اور کہاکہ اسمبلی آنے والے معزز اراکین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی،محمکہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی مقررکردہ حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائیں گے،پنجاب اسمبلی کی عمارت اور اطراف میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے جائیں،دوران الیکشن کسی بھی رکاوٹ کے تمام ممکنہ خدشات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے،لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنا،شہریوں اور سرکاری املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے،کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،ڈولفن سکواڈ،پیرو،ایلیٹ ٹیمیں پنجاب اسمبلی،اطراف میں پٹرولنگ بڑھا دیں،متعلقہ اشخاص کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت دی جائے،کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو اسمبلی کے احاطے میں ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے، ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت 2000 سے زائد افسران اور جوان تعینات ہیں اینٹی رائٹ فورس،ایس ایس یو،ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اہلکار بھی فرائض سرانجام دے رہی ہیں،

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقعہ پر ڈائیورشن پلان جاری کردیا، ڈیوٹی فری شاپ، آواری چوک، قادری چوک، گورنر ہاؤس چوک سے ڈائیورشن لگا دی گئی، ریگل چوک سے جانب پنجاب اسمبلی بھی ٹریفک کو بوقت ضرورت ڈائیورٹ کیا جائے گا، ڈیوٹی فری شاپ سے تمام ٹریفک جانب چوک فلیٹی اور چوک گلستان کیطرف بجھوائی جارہی ہے، شملہ پہاڑی سے اسمبلی ہال کی طرف جانیوالی تمام ٹریفک چوک فلیٹی سے بائیں چوک آواری کی طرف ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے،گورنر ہاؤس سے براستہ چائنہ چوک، قادری چوک، ریگل چوک ٹریفک بجھوائی جارہی ہے، شہری مزید راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں،راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا،

جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply